• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایمن خان اور منیب بٹ نے نکاح کرلیا

شائع November 22, 2018

رواں سال کئی کامیاب بولی وڈ اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے، جن میں سونم کپور اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں اور اب پاکستان کے دو نامور ٹیلی ویژن اداکاروں نے بھی شادی کرلی ہے۔

اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان نے گزشتہ روز کراچی میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

نکاح کی تقریب کے دوران صرف دلہا دلہن ہی نہیں بلکہ وہاں موجود مہمان بھی سفید اور سنہرے ملبوسات میں نظر آئے۔

20 سالہ ایمن کا عروسی جوڑا ڈیزائنر ارم خان نے تیار کیا جبکہ منیب کا جوڑا ڈیزائنر دیپک اور فہد نے بنایا۔

ایمن کی جڑواں بہن اداکارہ مینال نے بھی نکاح کی تقریب میں ارم خان کا ڈیزائنر کردہ جوڑا پہنا۔

یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی منگنی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی۔

جبکہ رواں سال ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا۔

View this post on Instagram

Oh! I will miss you ♥️ #myheart

A post shared by AIMAN KHAN (@aimankhan.official) on

بعدازاں ایمن کی شادی کی خوشی میں ایک برائڈل شاور رکھا گیا۔

بعدازاں یہ دونوں بہنیں اپنی والدہ کے ہمراہ ٹرپ پر دبئی گئیں۔

View this post on Instagram

Mama and sister! 😘♥️ two true relations

A post shared by AIMAN KHAN (@aimankhan.official) on

ایمن اور منیب کی شادی کی تقریب بھی جلد کراچی میں منعقد ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024