• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

چمن کی مسجد میں دھماکا، 9 افراد زخمی

شائع November 21, 2018
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے ضلع چمن میں مسجد کے اندر دھماکے سے تقریبا 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا تاج روڈ پر واقع مسجد میں ہوا جس میں امام مسجد بھی زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ مذکورہ مسجد پاک افغان بارڈر کے پاس واقع ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: خودکش حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسجد کے اندر دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، تاہم ابتدائی طور پر اس کی نوعیت معلوم نہیں کی جاسکی۔

دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے مسجد اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ چمن کا علاقہ بلوچستان کا انتہائی حساس ضلع ہے جو افغانستان کے صوبے قندھار کی سرحد سے متصل ہے۔

دھماکا ایسے وقت پر ہوا ہے جب پورے ملک میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی میں انتخابات کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر خود کش دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں خودکش دھماکا: پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

اس سے قبل 20 جولائی کو بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم خوش قسمتی سے اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

13 جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار کے قافلے میں بم دھماکے سے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024