• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سارہ علی خان کی خواہش پر کارتک آریان ہنس پڑے

شائع November 20, 2018
سارہ سے قبل بھی کئی اداکارائیں کارتک کے ساتھ دوستی کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فن ایشیا نیٹ
سارہ سے قبل بھی کئی اداکارائیں کارتک کے ساتھ دوستی کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فن ایشیا نیٹ

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی 25 سالہ سارہ علی خان یوں تو آئندہ ماہ سے ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ’کیدر ناتھ’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

تاہم ان دنوں وہ اپنی فلم سے زیادہ منفرد خواہش اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

گزشتہ روز سارہ علی خان میزبان اور فلم ساز کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ شریک ہوئیں۔

جہاں اس شو میں سارہ علی خان نے اپنے پسند کے رومانوی مرد اداکاروں کے نام بتائے، وہیں انہوں نے اپنے والد کی دوسری شادی اور سوتیلی والدہ کرینہ کپور کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

سارہ علی خان نے شو میں بتایا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اداکار رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش مند ہوں، سارہ علی خان

ساتھ ہی سارہ علی خان نے حیران کن خواہش ظاہر کرتے ہوئے والد کے سامنے ہی کہا تھا کہ اگرچہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہری دوستی اور ملاقاتوں کا سلسلہ نئے اداکار کارتک آریان کے ساتھ رکھنا چاہیں گی۔

کچھ دن قبل سارہ نے رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹوہائی لائی انڈیا/بولی وڈ لائف
کچھ دن قبل سارہ نے رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹوہائی لائی انڈیا/بولی وڈ لائف

سارہ علی خان نے وضاحت نہیں کی تھی کہ وہ کیوں شادی تو ایک شخص سے کرنا چاہتی ہیں، تاہم گہری دوستی اور ملاقاتوں کا سلسلہ دوسرے شخص کے ساتھ رکھنا چاہتی ہیں۔

تاہم اب کارتک آریان نے سارہ علی خان کی عجب خواہش پر خاموشی توڑی ہے۔

فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ کارتک آریان نے واضح طور پر نہیں کہا کہ وہ سارہ علی خان سے گہری دوستی کرنا چاہیں گے یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کافی ضرور پئیں گے۔

کارتک آریان نے سارہ علی خان کو خوبصورت اور اچھی اداکارہ بھی قرار دیا۔

سارہ علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ بھی فلم سمبا میں نظر آئیں گی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
سارہ علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ بھی فلم سمبا میں نظر آئیں گی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اسی تقریب کی ویڈیو میں کارتک آریان کو سارہ علی خان کی عجب خواہش پر مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارتک آریان خاتون صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سارہ علی خان کی خواہش کے سوالات پر جہاں تھوڑے سے پریشان دکھائی دیے، وہیں وہ ہنس بھی پڑے۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان اور سیف علی خان کافی ود کرن کے مہمان

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارتک آریان نے سوال کرنے والی خاتون صحافی کو بتایا کہ سارہ علی خان نے ان سے ملاقات کا تو نہیں کہا، جس پر صحافی نے کہا کہ سیف علی خان کی بیٹی نے ملاقاتوں کا ہی کہا ہے۔

کارتک کو یقین ہی نہیں آیا کہ سارہ نے ان سے دوستی کا کہا ہے—فوٹو: فلم فیئر
کارتک کو یقین ہی نہیں آیا کہ سارہ نے ان سے دوستی کا کہا ہے—فوٹو: فلم فیئر

خاتون صحافی کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد کارتک آریان کو ویڈیو میں ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مختصرا جواب دیا کہ ہاں وہ بھی سارہ علی خان سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ کافی پینا پسند کریں گے۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان جہاں ’کیدر ناتھ‘ میں نظر آئیں گی، وہیں وہ جلد ہی رنویر سنگھ کے ساتھ ایکشن کامیڈی فلم ’سمبا’ میں بھی نظر آئیں گی۔

سارہ کی فلم کیدر ناتھ آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فلم فیئر
سارہ کی فلم کیدر ناتھ آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فلم فیئر

27 سالہ کارتک آریان 2011 سے بولڈ کامیڈی فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اب تک 8 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، رواں برس ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

کارتک آریان اس وقت آنے والی فلم ’لکا چھپی’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے آئندہ برس تک ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024