• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پی ایس ایل ڈرافٹ: اسمتھ، ڈی ویلیئرز، آفریدی منتخب

شائع November 20, 2018 اپ ڈیٹ November 24, 2018
اے بی ڈی ویلیئرز کی خدمات لاہور قلندرز، کیرون پولارڈ کی پشاور زلمی اور اسٹیون اسمتھ کی چھٹی ٹیم نے حاصل کیں— تصاویر: اے ایف پی
اے بی ڈی ویلیئرز کی خدمات لاہور قلندرز، کیرون پولارڈ کی پشاور زلمی اور اسٹیون اسمتھ کی چھٹی ٹیم نے حاصل کیں— تصاویر: اے ایف پی

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ لکا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جہاں اے بی ڈی ویلیئرز، اسٹیو اسمتھ، شاہد آفریدی، مصباح الحق، اور محمد حفیظ جیسے نامور کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزوں نے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

منگل کو منعقدہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے ڈرافٹ سے قبل تمام فرنچائزز کے مالکان کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ڈرافٹ کی پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے پہلی پک لاہور قلندرز کو ملی جنہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈi ویلیئرز کو اپنی ٹیم میں منتخب کرلیا۔

پلاٹینم کیٹیگری میں ہی چھٹی ٹیم نے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو منتخب کرلیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈووین براوو، لاہور قلندرز نے محمد حفیظ ، پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ کو خریدا۔

سابق کپتان مصباح الحق کو بھی پی ایس ایل میں جگہ مل گئی اور پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سابق کپتان کو خریدا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے آخری اوور میں 4 چھکے لگانے والے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ کو خرید لیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں چھٹی ٹیم نے انگلینڈ کے جو ڈینلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ای این بیل، لاہور قلندرز نے کوری اینڈرسن کو خرید لیا۔

گولڈ کیٹگری میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پشاور زلمی، ویسٹ انڈیز کے نیکولس پوران اور افغانستان کے قیس احمد چھٹی ٹیم، زمبابوے کے سکندر رضا کراچی کنگز، انگلینڈ کے فل سالٹ اسلام آباد یونائیٹڈ، آسٹریلیا کے فواد احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور نیپال کے سندیپ لمی چین لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

سلور کیٹیگری میں اویس ضیا، اسامہ میر اور آسٹریلیا کے ارون سمرز کراچی کنگز، جنوبی افریقہ کے وین میڈسن پشاور زلمی، جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈلپرٹ اسلام آباد یونائیٹڈ، دانش عزیز اور احسن علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نعمان علی چھٹی ٹیم اور حارث سہیل لاہور قلندرز میں شامل ہوگئے۔

سلور کیٹیگری میں ہی پشاور زلمی نے جمال انور، کراچی کنگز نے سہیل خان اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے محمد عمران اور عمیر مسعود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر اور نسیم شاہ، چھٹی ٹیم نے محمد الیاس اور محمد جنید، کراچی کنگز نے علی عمران اور ابرار احمد، پشاور زلمی نے سمین گل اور نبی گل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد موسیٰ اور ناصر نواز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

سپلیمنٹری کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں کراچی کنگز نے عامر یامین، بین ڈنک، لیام لیونگ اسٹون اور جاہد علی کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

لاہور قلندرز کے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، گوہر علی، اعزاز چیمہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

سپلیمنٹری کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہیری گرنی، احمد شہزاد، اعظم خان اور جلت خان کو اسکواڈ میں رکھا ہے۔

پشاور زلمی نے وقار سلام خیل، کرس جورڈن، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ آفریدی کو سپلیمنٹری کیٹیگری میں رکھا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں وین پارنیل، ظاہر خان، عماد بٹ اور رجوان حسین شامل ہیں۔

چھٹی ٹیم نے ڈینیئل کرسچن، ٹام مورس، علی شفیق اور شکیل انصر کو سپلیمنٹری کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی فائنل سمیت پی ایس ایل کے کچھ میچز پاکستان میں منعقد کروائے جائیں گے۔

13 نومبر کو تمام ٹیموں نے قواعد کے مطابق ٹیم میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کی فرست جاری کردی تھی۔

گزشتہ برس کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل تینوں کھلاڑیوں لیوک رونچی، شاداب خان اور فہیم اشرف کو برقرار رکھا۔

پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری میں وہاب ریاض اور حسن علی کو برقرار رکھا جبکہ ڈیرن سیمی اور کامران اکمل پلیئر ایمبیسیڈر کے طور پر ڈائمنڈ کیٹیگری میں موجود رہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کردیا

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں محمد عامر، بابر اعظم اور کولن منرو کو جبکہ کولن انگرام کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، سنیل نارائن پلاٹینیم کیٹیگری میں جبکہ آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رہے۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس فروری میں ہوگا— فوٹو :عبدالغفار
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس فروری میں ہوگا— فوٹو :عبدالغفار

لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں فخر زمان اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں یاسر شاہ کو برقرار رکھا۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم میں پلاٹینیم کیٹیگری میں شعیب ملک اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں محمد عرفان اور جنید خان کو برقرار رکھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے شون پراپرٹی بروکرز کی زیر ملکیت فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کردیا، جس کے بعد فرنچائز کے تمام تر مالکانہ حقوق واپس پاکستان کرکٹ بورڈ کو منتقل کردیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن اپنے وقت پر منعقد ہوگا اور اس میں گزشتہ ایڈیشن کی طرح 6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024