• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی ہوتے ہی دپیکا کیمرا مین کیلئے ‘بھابی جی‘ بن گئیں

شائع November 20, 2018
21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کے لیے ممبئی سے بنگلور روانہ ہوگئے۔

اس دوران میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایئرپورٹ پر نئے شادی شدہ جوڑے کی تصاویر لیں، جہاں فوٹوگرافرز رنویر کو ’بابا‘ اور دپیکا کو ’بھابی جی‘ بلاتے رہے، جس پر دپیکا پڈوکون ہنستے ہوئے نظر آئیں۔

اس موقع پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں نے ہی بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائنر کردہ ملبوسات زیب تن کیے۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں شاندار شادی کم تھی جو مہمانوں کو خاص تحفہ بھی دے دیا

جہاں رنویر سنگھ نے سفید رنگ کا لباس پہنا وہیں دپیکا پڈوکون بھی سفید رنگ کی خوبصورت انارکلی فراک میں موجود تھیں۔

تاہم اس دوران سب کی توجہ دپیکا پڈوکون کے گلے میں موجود منگلستر پر گئی۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کا منگل سترا صرف دکھنے میں خوبصورت ہی نہیں بلکہ نہایت قیمتی بھی ہے جس کی مالیت 20 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی دپیکا پڈوکون کو منگنی میں پہنائی تھی۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں دو روایات کے تحت ہوئی۔

جس کے بعد یہ دونوں اداکار 18 نومبر کو واپس ہندوستان آئے۔

ان کی شادی کے استقبالیہ کی تقریبات 21 اور 28 نومبر کو بنگلور میں اور یکم دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہوں گی۔

ان تقریبات میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024