• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر لیاقت کی دوسری شادی پر پہلی اہلیہ اور بیٹی کا ردعمل

شائع November 20, 2018 اپ ڈیٹ December 11, 2018
عامر لیاقت کی بیٹی نے والد کی دوسری شادی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
عامر لیاقت کی بیٹی نے والد کی دوسری شادی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر حال ہی میں شیئر کیں جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

تاہم عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا عامر نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دوسری شادی پر سخت دلی رنج کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک اور دن ایک اور المیہ، جب سے آپ نے اپنی فیملی کا دل دکھایا، آپ کی بہتری کے لیے دل سے دعا ہے اور اس کے لیے بھی جس نے گھر تباہ کیا، اُمید ہے اللہ آپ کی صحیح سمت میں رہنمائی فرمائے، جس وقت آپ کے بچے اپنے آنسو پونچھ رہے ہیں، کرب میں مبتلا آپ کی اجڑی ہوئی بیٹی، دعا عامر‘۔

دعا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ کہتے ہیں کہ درد، نفرت اور اداسی تخلیق کو جنم دیتی ہے‘۔

دعا کی والدہ اور عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر نے بھی اپنے ٹوئٹر پر چند اقوال شیئر کیے، جنہیں پڑھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری شادی سے خوش نہیں۔

انہوں نے ایک قول شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’کبھی کبھار وہ لوگ نہیں ہوتے جو تبدیل ہوجاتے ہیں بلکہ ان کے چہروں سے نقاب اتر جاتا ہے‘۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی رواں سال کسی وقت ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت میں دوسری اہلیہ کا کفیل نہیں ہوں، عامر لیاقت

اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے ای سی پی میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے۔

جس کے بعد رواں ماہ پی ٹی آئی کے رہنما نے بھی انہیں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دوسری اہلیہ کے ساتھ اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کی جبکہ رخصتی کی تصدیق بھی اس سے ایک روز قبل ہی کی تھی۔

دوسری اہلیہ کا نام سیدہ توبیٰ ہے جو ایک ٹی وی نیٹ ورک میں کارپوریٹ افیئر منیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Rameay Nov 20, 2018 03:00pm
Go Green buddy nice wedding suit.
Akhtar Shah Nov 21, 2018 12:58am
Downfall of Liaqat Amir.
sharique Nov 21, 2018 09:19pm
shadi mubarak

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024