• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

سست رفتار انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے میں مددگار ٹپس

شائع November 19, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انٹرنیٹ پر لوگ زیادہ تر وقت فلمیں دیکھتے، گانے سنتے یا اپنے پیاروں سے بات چیت میں گزارتے ہیں، اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور دیگر مصروفیات الگ ہیں۔

مگر جب انٹرنیٹ کی رفتار مرنے کی حد تک پہنچ جائے تو اس کو استعمال کرنے کا مزہ اور موڈ خراب ہوجاتا ہے۔

اگر آپ سست انٹرنیٹ سے تنگ آچکے ہیں اور اس صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل ٹپس انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں : موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

وائرلیس کنکشن ناقص ہے

اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کا کمپیوٹر وائرڈ انٹرنیٹ کارڈ سے کنکٹ ہو تاکہ انٹرنیٹ کی کارکردگی بہتر ہوسکے، خصوصاً اگر آپ کو احساس ہو کہ انٹرنیٹ کی صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ وائر یا تار کا انٹرنیٹ نظام کنٹرول کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ وائرلیس ایک اوپن سسٹم ہے جس کی پرفارمنس ہر وقت بدلتی رہتی ہے۔

راﺅٹر بیکار ہے

اس بات کو یقنی بنائیں کہ راﺅٹر بہترین معیار کا ہو، سستا راﺅٹر بچت کا احساس تو دلاتا ہے انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کرسکتا ہے۔

آپ اپنے ایم بی پی ایس سے واقف نہیں

جب بات انٹرنیٹ کی ہو تو ایم بی پی ایس کو اکثر کنکشن اسپیڈ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، مگر بیشتر افراد واقف ہی نہیں کہ ایم بی پی ایس کا مطلب کیا ہے اور کونسا نمبر اچھے انٹرنیٹ کی ضمانت ہے اور کونسا نمبر ناقص انٹرنیٹ کی۔ درحقیقت ایم بی پی ایس انٹرنیٹ کے لیے ویسا ہی ہے جیسے گاڑیوں کے لیے ہارس پاور۔ اپنے گوگل سرچ پر اسپیڈ ٹیسٹ لکھ کر سرچ کریں آپ کے سامنے مختلف سائٹس آجائیں گی جس سے آپ اپنے انٹرنیٹ کی ایم بی پی ایس اسپیڈ جان سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹرنیٹ کیا ہے؟ پاکستانی عوام کی اکثریت کو علم نہیں!

کتنا ایم بی پی ایس اچھا ہے؟

ایم بی پی ایس کو جاننے کے بعد آپ کو یہ تعین کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کو کتنی اسپیڈ کی ضرورت ہے۔ اس کا تعین اس پر ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن کو کتنے لوگ استعمال کرتے ہیں اور کیا کچھ کرتے ہیں جیسے اسٹریمنگ ٹی وی، اسٹریمنگ میوزی اور انٹرنیٹ براﺅزنگ وغیرہ۔ اگر آپ تنہا ہیں اور اسٹریمنگ اور براﺅزنگ کرتے ہیں تو 5 ایم بی پی ایس بھی کافی ہوسکتا ہے، اگر آپ کا پورا خاندان انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے اور اسٹریمنگ کا شوقین ہے تو 20 ایم بی پی ایس رفتار کے کنکشن کو لینا بہتر ہے۔

وائی فائی سسٹم کا خیال رکھیں

سست انٹرنیٹ کی ایک بڑی وجہ وائی فائی سسٹم ہوتا ہے، ریڈیو کی طرح وائی فائی سگنلز بھی مختلف چینیلز سے کنکٹ ہوتے ہیں، آپ کسی ٹول جیسے وائی فئای اینالائزر (اینڈرائیڈ) سے جان سکتے ہیں کہ آپ کا وائی فائی سسٹم اوور لوڈ تو نہیں۔

اپنے راﺅٹر کو ری بوٹ کرنا معمول بنائیں

راﺅٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار روٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔

پرفیکٹ اسپاٹ پر وائی فائی راﺅٹر کو رکھنا

راﺅٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کے درمیان ہوتا ہے اور وہ بھی کسی میز یا شیلف پر۔ اپنے راﺅٹر کو دیواروں سے دور رکھنا مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر کے درمیان راﺅٹر کو رکھ کر آپ ڈیڈ اسپاٹس سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔

وائرلیس سگنلز نشر کرنے والی ڈیوائسز سے دور

دفتر یا گھر پر ایسی ڈیوائسز ہوسکتی ہیں جو وائی فائی سگنل میں مداخلت کا باعث بن سکتی ہے، الیکٹرونک ڈیوائسز (ریڈیو، ٹی وی، مانیٹر اور دیگر) ریڈیو فریکوئنسی خارج کرتی ہیں، جس سے وائی فائی کے وائرلیس سگنلز متاثر ہوتے ہیں، تو راﺅٹر کو ان ڈیوائسز سے دور ہی رکھیں۔

بیک گراونڈ ایپس بند کردیں

انٹرنیٹ استعمال کرنے سے قبل پس پشت چلنے والی ایپس کو بند کردیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی بلکہ آپ کا موبائل فون بھی بہتر کام کرے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمدعبدالخالق Nov 20, 2018 11:49am
حق بات لکھاکریں اورپڑھاکریں دوسروں تک پہنچایں تاکہ آپ اپنے فرائض صحیح طورسے ادارکرسکیں

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024