• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

عالیہ بھٹ نے آخر کار اپنی شادی پر خاموشی توڑ دی

شائع November 19, 2018
اداکارہ نے لوگوں کو کلائمیکس کا انتظار کرنے کو کہا—فائل فوٹو: ہینز انڈیا
اداکارہ نے لوگوں کو کلائمیکس کا انتظار کرنے کو کہا—فائل فوٹو: ہینز انڈیا

بولی وڈ میں ان دنوں شادیوں اور رومانس کا سیزن ہے، جس کے تحت 14 اور 15 نومبر کو رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی ہوئی۔

اور اطلاعات ہیں کہ آئندہ ماہ تک نک جونس اور پریانکا چوپڑا بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ سشمیتا سین کی بھی آئندہ برس تک شادی کی خبریں ہیں۔

ادھر ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہیں۔

ان ہی خبروں کے سامنے آنے کے بعد اداکار ورون دھون نے بھی کہا رکھا ہے کہ وہ بھی جلد شادی کرنے والے ہیں۔

ان تمام شادیوں کے ساتھ ہی بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی اور محبت کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

اگرچہ دونوں نے تاحال ایک دوسرے سے تعلقات اور محبت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم بھارتی میڈیا میں ان کی محبت کی خبریں ہر آئے دن شائع ہوتی ہیں۔

ممکنہ طور پر دونوں 2 سال کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فوٹو: دکن کیرونیکل
ممکنہ طور پر دونوں 2 سال کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فوٹو: دکن کیرونیکل

اگرچہ رنبیر کپور پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ عالیہ بھٹ سے ان کے تعلقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم دونوں کی آئندہ برس تک شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔

یہ خبریں پہلے ہی آ چکی تھیں کہ دونوں 2019 تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اور اب اپنی شادی کی خبروں پر آخر کار عالیہ بھٹ نے بھی خاموشی توڑ دی اور انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ تھوڑا سا انتظار کیا جائے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق صحافیوں سے بات کرتےہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ ان کی شادی پر تبصرہ کرنے والے افراد کو تھوڑا سا انتظار کرنا چاہیے۔

لکس گولڈن ایوارڈ میں عالیہ خوش نظر آئیں—فوٹو: انسٹاگرام
لکس گولڈن ایوارڈ میں عالیہ خوش نظر آئیں—فوٹو: انسٹاگرام

لکس ایوارڈ شو کے موقع پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کی شادی دیکھنے کے خواہاں ہیں، وہ تھوڑا سا انتظار کریں، انہیں انتظار کے بعد اچھی خوشی دیکھنے کو ملے گی اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا

اداکارہ نے ذو معنی الفاظ استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ کلائیمیکس لوگوں کو مزہ دیگا اور ان کی شادی سے متعلق کہانیوں کا اختتام بہت ہی پیارا ہوگا۔

تاہم انہوں نے رنبیر کپور سے محبت اور شادی کے حوالے سے واضح طور پر کوئی بات نہیں کی۔

ساتھ ہی انہوں نے پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبروں پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کی شادی کی منتظر ہیں۔

دونوں آنے والی فلم براہمسترا میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو: عالیہ بھٹ انسٹاگرام
دونوں آنے والی فلم براہمسترا میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو: عالیہ بھٹ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024