• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

جسٹن بیبر کا 2 ماہ بعد خفیہ شادی کا اعتراف

شائع November 19, 2018 اپ ڈیٹ April 2, 2019
دونوں نے 2 ماہ قبل خفیہ شادی کی—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں نے 2 ماہ قبل خفیہ شادی کی—فائل فوٹو: فیس بک

کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے رواں برس جولائی کے آغاز میں 21 سالہ ماڈل ہیلی بالڈ وین سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

منگنی کے 2 ہفتے بعد ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 24 سالہ گلوکار کو شادی کی جلدی ہے اور وہ جلد سے جلد ہیلی بالڈ وین کو دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تاہم اگلے ہی ماہ یعنی اگست میں خبر سامنے آئی کہ جسٹن بیبر نے اپنی اور منگیتر کی عمر کم ہونے کی وجہ سے فوری شادی کا خیال ترک کرلیا۔

خبر کے مطابق اگرچہ دونوں نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کرلیا، تاہم دونوں نے تواتر کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبرکو شادی کی جلدی

لیکن گزشتہ ماہ اکتوبر میں یہ خبر سامنے آئی کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کو نہ صرف شادی کی جلدی ہے، بلکہ وہ جلد سے جلد بچے بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

View this post on Instagram

My wife is awesome

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber) on

اگرچہ ان کی منگنی ہوتے ہی ان کی شادی سے متعلق خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں، تاہم خود انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ وہ کب شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی۔

مزید پڑھیں: کم عمری کی وجہ سے جسٹن بیبر نے شادی کا ارادہ ترک کردیا

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب کہ تین دن قبل ہی جسٹن بیبر نے ہیلی بالڈ وین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اہلیہ لکھا۔

دونوں نے جولائی میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: وینٹی فیئر
دونوں نے جولائی میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: وینٹی فیئر

شوبز خبر رساں ادارے ’ولچر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے 2 ماہ قبل ہی خفیہ شادی کرلی تھی، تاہم انہوں نے یہ خبر سب سے خفیہ رکھی۔

لیکن اب دونوں نے شادی کی تصدیق کرلی اور 21 سالہ ماڈل ہیلی بالڈ وین نے اپنا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے اپنے نام کے آخر میں بیبر شامل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر اورہیلی بالڈ وین کو والدین بننے کی جلدی

رپورٹس کے مطابق ہیلی بالڈ وین نے نہ صرف سوشل میڈیا میں اپنے نام کے ساتھ بیبر کا نام شامل کرلیا، بلکہ انہوں نے اپنے کاروبار میں بھی اس نام کو استعمال کرنے کے حقوق حاصل کرلیے۔

جلد ہی ہیلی بالڈ وین کے گارمنٹ اور میک اپ مصنوعات سمیت تمام کاروباری برانڈز میں بیبر کا نام بھی شامل کرلیا جائے گا۔

تاہم فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ دونوں نے آخر خفیہ شادی کیوں کی اور اسے 2 ماہ تک خفیہ کیوں رکھا؟

منگنی کے بعد دونوں سرعام ملتے دکھائی دیتے تھے—فوٹو: یو ایس میگزین
منگنی کے بعد دونوں سرعام ملتے دکھائی دیتے تھے—فوٹو: یو ایس میگزین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024