• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ کی ایک اور معروف اداکارہ کینسر کا شکار

شائع November 19, 2018
نفیسہ علی نے میجر صاحب میں امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
نفیسہ علی نے میجر صاحب میں امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

اگر رواں برس کو بولی وڈ میں شادیوں اور بیماریوں کا سال کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا، ایک طرح جہاں اداکارہ نیہا دھوپیا، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کی شادی ہوچکی۔

تو وہیں دوسری طرف اداکار عرفان خان، اداکارہ سونالی باندرے اور لکھاری اور اداکار آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ کو بھی کینسر لاحق ہوا۔

جہاں جلد ہی پریانکا چوپڑا کی شادی ہونے والی ہے، اب وہیں ایک اور معروف اداکارہ میں کینسر کی تشخیص بھی ہوئی ہے، جس وجہ سے رواں سال کو بولی وڈ میں شادیوں اور بیماریوں کا سال کہا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں رشی کپور بھی کسی نامعلوم بیماری کے باعث بھارت سے امریکا منتقل ہوچکے ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ بولی وڈ کی سینیئر اداکارہ 61 سالہ نفیسہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری، یملا پگلا دیوانہ اور میجر صاحب‘ سمیت دیگر کئی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی نفیسہ علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ انہیں تیسرے درجے کی کینسر لاحق ہوگئی۔

اداکارہ نے اپنی بہترین دوست اور کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کی ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان میں حال ہی میں تیسرے درجے کی کینسر کی تشخیص ہوئی۔

اداکارہ نے سونیا گاندھی کے علاوہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی اپنی تصاویر شیئر کیں اور جہاں انہوں نے اپنے خاندان سے پیار کا اظہار کیا، وہیں انہوں نے بتایا کہ اپنے خاندان کی وجہ سے ہی وہ اس بیماری سے لڑنے کو تیار ہیں۔

اداکارہ نے اپنے دونوں بیٹوں اور بیٹیوں سمیت پوتوں کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہیں ’اوورین اور پیریٹونیل کینسر‘ لاحق ہوا ہے۔

نفیسہ علی نے بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتا میں مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں، زمانہ طالب علمی میں وہ اسپورٹس میں دلچسپی رکھتی تھیں اور انہوں نے سوئمنگ کے نیشنل ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

نفیسہ علی 1976 میں مس فیمینا انڈیا منتخب ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے مس انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا، جس میں وہ دوسری رنر اپ منتخب ہوئیں۔

انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا، تاہم 1979 میں انہوں نے ہندی فلموں میں بھی کام کیا آغاز کیا اور ان کی پہلی فلم ’جنون‘ تھی۔

نفیسہ علی نے امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کی فلم ’میجر صاحب، اکشے کمار کی بے وفا، لائف ان اے میٹرو اور یملا پگلا دیوانہ سمیت دیگر فلموں میں کام کیا۔

نفیسہ علی نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 2004 میں کولکتا سے لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے 2009 میں بھی انتخابات میں حصہ لیا، تاہم وہ جیت نہیں سکیں۔

نفیسہ علی نے بھارتی فوج کے کرنل سے شادی کی، جو پولو کے بہترین کھلاڑی بھی ہیں۔

نفیسہ علی سے قبل عرفان خان کو بھی نیورو ایندو کرائن ٹیومر، سونالی باندرے اور آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ کو بھی بریسٹ کینسر لاحق ہوا تھا۔

عرفان خان لندن اور سونالی باندرے نیویارک میں زیر علاج ہیں، جب کہ طاہرہ کشیپ نے سرجری بھی کرالی۔

علاوہ ازیں رشی کپور بھی کسی نامعلوم بیماری کی وجہ سے امریکا منتقل ہوگئے ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

نفیسہ علی نے میجر صاحب میں شاندار اداکاری کی—اسکرین شاٹ
نفیسہ علی نے میجر صاحب میں شاندار اداکاری کی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024