• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm

جہلم: فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن افضل جھمٹ جاں بحق

شائع November 19, 2018

صوبہ پنجاب کے علاقے جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن افضل جھمٹ جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزمان نے جہلم میں لاری اڈے پر افضل جھمٹ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رکن جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں خودکش دھماکا، تحریک انصاف کے امیدوار جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ افضل جھمٹ لاری اڈے پر ایک ہوٹل پر چائے پی رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائکل پر سوار تھے جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتاتا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025