• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع November 19, 2018
ان دونوں کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور اداکار انگت بیدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان ان کی قریبی دوست اداکارہ سوفی چوہدری نے سوشل میڈیا پر کیا۔

سوفی چوہدری نے مداحوں کو بتایا کہ نیہا دھوپیا اور انگت بیدی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس دوران انہوں نے بولی وڈ کی اس جوڑی کو مبارکباد بھی دی۔

سوفی نے اپنے پیغام کے ساتھ نیہا اور انگت کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔

مزید پڑھیں: نیہا دھوپیا امید سے ہیں

یاد رہے کہ نیہا دھوپیا اور انگت بیدی نے رواں سال مئی میں خفیہ شادی کی تھی۔

ان کی شادی کے دوران صرف خاندان کے قریبی افراد اور دوست شامل تھے۔

دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ کیا تھا جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا بہترین دوست بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: نیہا کی ‘حمل’ کے ساتھ فیشن شو میں کیٹ واک

شادی کے چند ماہ بعد ہی اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور ان کے گھر پہلی اولاد کی پیدائش جلدمتوقع ہے۔

جس کے بعد حال ہی میں خود انگت بیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اور نیہا سے جلد اور خفیہ شادی اس لیے ہی کی تھی کیوں کہ اداکارہ ماں بننے والی تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں نیہا دھوپیا نے خود بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر کو اس لیے خفیہ رکھا کیوں کہ وہ خوف زدہ تھی کہ انہیں انڈسٹری میں کوئی کام نہیں دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024