• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

شائع November 18, 2018 اپ ڈیٹ November 8, 2019
— فوٹو بشکریہ عامر لیاقت حسین ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ عامر لیاقت حسین ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اکثر خبروں بلکہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے رہتے ہیں۔

اور اب ایسا ایک بار پھر ہوا ہے مگر اس بار کوئی بیان یا تنازع نہیں بلکہ ان کی دوسری شادی ہے۔

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی تو رواں سال کسی وقت ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی۔

اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے ای سی پی میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے۔

مزید پڑھیں : اس وقت میں دوسری اہلیہ کا کفیل نہیں ہوں، عامر لیاقت

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نکاح کے باوجود ان کی اہلیہ اپنے گھر ہی میں رہائش پذیر ہیں، ان کی رخصتی نہیں ہوئیں۔

اور اب یہ رخصتی ہوگئی ہے اور ان کے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پہلے لیک ہوکر سامنے آئیں۔

مگر اتوار کو پی ٹی آئی رہنما نے بھی انہیں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کردیا جبکہ رخصتی کی تصدیق گزشتہ روز ہی کردی تھی۔

ان تصاویر کے مطابق ان کی دوسری اہلیہ کا نام سیدہ طوبیٰ ہے جو کہ ایک ٹی وی نیٹ ورک میں کارپوریٹ افیئر کی منیجر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عامر لیاقت 'نامناسب تصویر' پوسٹ کرنے پر تنازع کی زد میں

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبر رواں سال جولائی میں پھیلی تھی تو اب ولیمے کی تصاویر پر کچھ لوگوں کو لگا کہ انہوں نے تیسری شادی کرلی، مگر زیادہ تر نے پی ٹی آئی رہنما کو مبارکباد دی۔

تبصرے (1) بند ہیں

hassan akbar Nov 19, 2018 03:35pm
عامر لیاقت حسین کو دوسری شادی کی مبارک باد

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024