• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جیک اسپیرو کا کردار خاتون کو دینے کا فیصلہ؟

شائع November 18, 2018 اپ ڈیٹ November 19, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اگر تو آپ ہولی وڈ فلم سیریز پائریٹس آف کیرئیبین کے کردار کیپٹن جیک سپیرو کے مداح ہیں تو اب اسے الوداع کہہ دیں۔

جی ہاں ڈزنی اسٹوڈیوز اس سیریز کو اب نئی زندگی دینے کے لیے تیار ہے مگر جونی ڈیپ کروڑوں افراد کے پسندیدہ کردار کے روپ میں اب اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق جیک اسپیرو کے کردار کو ایک خاتون کردار کیپٹن ریڈ سے تبدیل کیا جائے گا، یہ وہ کردار ہے جو کہ ڈزنی لینڈ اور ڈزنی ورلڈ رائیڈز کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں : ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی 15 فلمیں

ایسا لگتا ہے کہ اب وہ ڈزنی کے امیوزمنٹ پارکس تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسے فلم میں اہم کردار دیا جارہا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس سیریز کے اوریجنل اسکرپٹ رائٹر اسٹیورٹ بیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ڈزنی اسٹوڈیوز نئی پائریٹس فلموں کے لیے نئی سوچ پر عمل کرے گا۔

انہوں نے بتایا 'میرے خیال میں جونی ڈیپ نے سیریز میں اچھا کام کیا، یقیناً اس نے اس کردار کو اپنے نام کرلیا اور اس کے کیرئیر کا مقبول ترین کردار بن گیا'۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیائی فلموں کی نقل 10 ہولی وڈ فلمیں

جونی ڈیپ آخری بار اس سیریز کی 5 ویں فلم ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز میں جیک اسپیرو کے روپ میں نظر آئے تھے جو کہ بزنس کے لحاظ سے اس سیریز کی سب سے بدترین فلم قرار پائی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024