• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا اور رنویر شادی کے بعد ممبئی پہنچ گئے

شائع November 18, 2018
ممبئی ائیرپورٹ پر دونوں فلمی اسٹارز اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ممبئی ائیرپورٹ پر دونوں فلمی اسٹارز اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بولی وڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آج (اتوار کی) صبح اٹلی سے بھارت پہنچ گئے۔

دونوں فلمی اسٹارز کی شادی رواں ماہ اٹلی میں ہوئی، جہاں ان کے دوستوں اور خاندان کے چند افراد نے ہی شرکت کی تھی۔

اٹلی کے معروف اور خوبصورت مقام لیک کومو کے قریب ایک ریزورٹ میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات ہوئی تھیں۔

بولی وڈ کا نیا جوڑا جب اتوار کی صبح ممبئی کے فضائی اڈے پر پہنچا تو انہیں سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے باہر نکالا گیا۔

دونوں اداکاروں نے اس موقع پر ایک جیسے کریم رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ رنویر سنگھ نے لال رنگ کی واسکٹ جبکہ دپیکا نے لال رنگ کا ہی دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا اور روایتی بھارتی زیورات پہن رکھے تھے۔

رنویر سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر دونوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خصوصی پوز دیے اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

دپیکا اور رنویر اپنے دوستوں کے لیے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو استقبالیہ دیں گے اور یکم دسمبر کو ممبئی میں اپنی شادی کے جشن کے لیے تقریبات منعقد کریں گے۔

ان تقریبات میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ان دونوں نے رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو شادی کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دو تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

شادی کی تقریب کے بعد رنویر سنگھ کا ممبئی میں موجود گھر بھی شاندار انداز میں سجا دیا گیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024