• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عدالت کا ٹی10 لیگ کی فرنچائز کو نام تبدیل کرنے کا حکم

شائع November 18, 2018 اپ ڈیٹ November 22, 2018
ٹی10 لیگ کی نئی فرنچائز کا نام کراچینز رکھا گیا تھا— فائل فوٹو
ٹی10 لیگ کی نئی فرنچائز کا نام کراچینز رکھا گیا تھا— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ٹی10 لیگ کو ’کراچینز‘ نامی فرنچائز کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہر کراچی سے مماثل کوئی بھی نام نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی10 کا دوسرا ایڈیشن رواں سال منعقد ہو گا اور گزشتہ ایڈیشن کی کامیابی کے بعد اس مرتبہ ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8کردی گئی ہے۔

جن دو ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں سے ایک فرنچائز کا نام شہر قائد کراچی کے نام پر کراچینز(Karachians) رکھا گیا ہے جس پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے اعتراض کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ستمبر میں ٹی10 لیگ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تحریری درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے نام تبدیل کرانے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ اصل مسئلہ شہر یا اس سے منسلک کسی بھی چیز کے نام کا استعمال ہے اور اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ٹی10 لیگ کی فرنچائز کو حکم دیا کہ وہ شہر کراچی یا اس سے مماثل کسی بھی قسم کا نام استعمال نہ کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے مزید کہا کہ ٹی10 فرنچائز اپنے نام کے ساتھ کنگ کا نام بھی استعمال نہیں کر سکتے بلکہ وہ اپنے لوگو میں بھی کسی ایسی چیز کا استعمال نہیں کر سکتے جو کراچی کنگز کے لوگو یا شہر سے کسی طرح مشابہت رکھتی ہو۔

یہاں یہ باقات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کاروبار یا سرگرمیوں کے خلاف پاکستانی عدالت کسی قسم کی قانونی کارروائی کا حق محفوظ نہیں رکھتی لیکن اس کے باوجود ٹی10 لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک نے عدالتی احکامات کو مانتے ہوئے فرنچائز کا نام تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024