• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کوئٹہ میں فائرنگ سے سابق پولیس افسر شہید

شائع November 17, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی پولیس محمد نعیم کاکڑ شہید ہوگئے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق نعیم کاکڑ جونئیر اسسٹنٹ کالونی کی مسجد میں نماز ادا کرکے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نعیم کاکڑ شدید زخمی ہوئے اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافز کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی

ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ 'اس وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا یہ ٹارگٹ کلنگ تھی یا نہیں۔'

حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ محمد نعیم کاکڑ نے بلوچستان میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر اہم پوزیشنز پر فرائض انجام دیئے تھے۔

چند ہفتے قبل کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی بلوچستان میں پولیس افسران کو کئی بار نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024