• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریانکا کا شادی پر دپیکا سے زیادہ دولت لٹانے کا منصوبہ؟

شائع November 17, 2018
دونوں نے تاحال شادی کی جگہ اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا—فوٹو: دی انڈین مووی چینل
دونوں نے تاحال شادی کی جگہ اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا—فوٹو: دی انڈین مووی چینل

بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے تو کئی ماہ تک خبروں میں رہنے کے بعد بالآخر 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں شادی کرلی۔

اب سبھی کو بولی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی شادی کا انتظار ہے، جس متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ماہ تک بھارت میں ہی ہونے کا امکان ہے۔

اگرچہ پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی منگیتر نک جونس نے تاحال شادی کے مقام کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے شادی کی حتمی تاریخ بتائی ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی شادی 2 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

جس طرح فلموں میں اداکاری کے حوالے سے دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا میں مقابلہ کیا جاتا ہے، اسی طرح ان کی شادی میں بھی مداح مقابلہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی پر تعیش شادی میں کروڑوں روپے خرچ

اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی شادی میں دپیکا پڈوکون کی طرح کروڑوں روپے لٹانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

انڈٰیا ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ پریانکا اور نک جونس کی شادی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس میں ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ تاحال پریانکا چوپڑا اور ان کے خاندان نے شادی کی جگہ کا اعلان نہیں کیا، تاہم ان کی والدہ 16 نومبر کو جودھپور میں دیکھی گئیں۔

جودھپور کا تاریخی اور پر تعیش امید بھگوان پیلس ہوٹل—فوٹو: این ڈی ٹی وی
جودھپور کا تاریخی اور پر تعیش امید بھگوان پیلس ہوٹل—فوٹو: این ڈی ٹی وی

رپورٹ کے مطابق پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا کے جودھپور دورے کے بعد تاریخی ہوٹل نے اداکارہ کی شادی کے انتطامات کی تیاریاں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون کی کروڑوں روپے کی منگنی کی انگوٹھی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر پریانکا چوپڑا کی شادی اسی تاریخی اور پر تعیش ہوٹل میں ہوئی تو ان کی رات کا خرچہ 60 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 70 لاکھ روپے تک ہوگا۔

دپیکا اور رنویر نے شادی تقریبات پر 3 کروڑ روپے خرچ کیے—فوٹو: انسٹاگرام
دپیکا اور رنویر نے شادی تقریبات پر 3 کروڑ روپے خرچ کیے—فوٹو: انسٹاگرام

اگر ان کی شادی اسی ہوٹل میں ہوئی اور انہوں نے اس ہوٹل کو محض5 راتوں کے لیے بھی بک کیا تو ان کا مجموعی خرچہ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوجائے گا، جو دپیکا اور رنویر کی شادی سے کم سے کم 50 لاکھ روپے زائد ہوگا۔

یاد رہے کہ رنویر اور دپیکا کی شادی اٹلی کے مشہور سیاحتی مقام لیک کومو کے ایک پر تعیش ہوٹل میں ہوئی، جہاں انہوں نے 3 کروڑ روپے تک خرچہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کروڑوں میں

علاوہ ازیں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے ہر مہمان کو قیمتی تحفہ بھی دیا۔

پریانکا کی انگوٹھی کی قیمت 3 کروڑ سے زائد تھی—فوٹو: روینہ ٹنڈن انسٹاگرام
پریانکا کی انگوٹھی کی قیمت 3 کروڑ سے زائد تھی—فوٹو: روینہ ٹنڈن انسٹاگرام

اسی طرح یہ خبر بھی سامنے آئی کہ دپیکا پڈوکون کو منگنی میں دی جانے والی انگوٹھی کی قیمت پاکستانی 5 کروڑ روپے تک تھی۔

اسی طرح پریانکا چوپڑا کو منگنی میں دی جانے والی انگوٹھی کے حوالے سے پہلے ہی یہ خبر سامنے آ چکی تھی کہ اس کی قیمت بھی پاکستانی 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دونوں اداکاراؤں نے جہاں منگنی پر کروڑوں روپے کی انگوٹھیاں حاصل کیں، اب وہیں دونوں شادی پر بھی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے میں لگی ہوئی ہیں۔

پریانکا اور نک جونس نے رواں برس اگست میں منگنی کی تھی—فوٹو: پریانکن نیٹ ورک انسٹاگرام
پریانکا اور نک جونس نے رواں برس اگست میں منگنی کی تھی—فوٹو: پریانکن نیٹ ورک انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024