• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اٹلی میں شاندار شادی کم تھی جو مہمانوں کو خاص تحفہ بھی دے دیا

شائع November 17, 2018
ان دونوں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو منعقد ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو منعقد ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے کامیاب اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی رواں ماہ اٹلی میں ہوئی، جہاں ان کے دوستوں اور خاندان کے چند ہی افراد نے شرکت کی۔

ان دونوں نے اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لیک کومو کے ایک پر تعیش ریزورٹ کے قریب شادی کی۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریب ہی شاندار نہیں تھی بلکہ اس دوران اس جگہ کو بھی شاندار انداز میں سجایا گیا، جبکہ مہمانوں کے لیے خاص انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون کی کروڑوں روپے کی منگنی کی انگوٹھی

لیکن بھارتی رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے لیے اٹلی کی شاندار شادی شاید کم تھی تو ان دونوں نے مہمانوں کو اس موقع پر خاص تحفے بھی دے دیے۔

شادی میں تو ہر کوئی دلہا دلہن کے ساتھ تصویر لینا چاہتا ہے لیکن اگر دلہا اور دلہن رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ہیں تو یقیناً یہ تصاویر وہاں آئے ہوئے مہمانوں کے لیے بےحد خاص ہیں۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی میں آئے ہوئے ہر مہمان کو ان کی گروپ فوٹو کو فریم کراکر تحفے میں دیا جس میں یہ دونوں ان کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ ساتھ ہی میں شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک نوٹ بھی پیش کیا۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنی اپنی ٹیمز کے ساتھ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ان دونوں نے رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو شادی کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دو تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

اس کے بعد دپیکا اور رنویر کی چند اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

شادی کی تقریب کے بعد رنویر سنگھ کا ممبئی میں موجود گھر بھی شاندار انداز میں سجا دیا گیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار جلد بھارت واپس آئیں گے، جس کے بعد 21 اور 28 نومبر کو بنگلور میں اور یکم دسمبر کو ممبئی میں اپنی شادی کے جشن کے لیے تقریبات منعقد کریں گے۔

ان تقریبات میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024