• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’ابھی شاید اتنے معاوضے کا مطالبہ نہیں کرسکتی جتنا ورون کرتے ہیں‘

شائع November 17, 2018
بولی وڈ اداکارہ تپسی پنو —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ تپسی پنو —فوٹو/ اسکرین شاٹ

صرف بولی وڈ میں نہیں بلکہ اس وقت دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین مردوں کے برابر معاوضہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس وقت یہ موضوع بولی وڈ میں سب سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم اداکارہ تپسی پنو کی اس معاملے پر بالکل الگ رائے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تپسی تنو خواتین کو برابر معاوضہ ملنے کے حق میں ضرور ہیں لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ مرد ہوں یا خواتین سب کو ان کی صلاحیتوں کے حساب سے معاوضہ ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: تپسی پنو نے ’پنک‘ جیسی فلم کے بعد ’جڑواں 2‘ کیوں کی؟

ہندوستان ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو میں تپسی پنو کا کہنا تھا کہ ’برابری کا معاوضہ ملنا بےحد ضروری ہے اور میں اس کے پورے حق میں بھی ہوں، لیکن میں اس وقت جس مقام پر ہوں، شاید میں اتنے معاوضے کا مطالبہ نہیں کرسکتی جتنا میرے ساتھی اداکار حاصل کرتے ہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’میرے کئی ساتھی اداکار اس لیے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں کیوں کہ ان کے نام سے لوگ سینما گھروں میں فلم دیکھنے آتے ہیں، جیسے اداکار ورون دھون ہیں، چاہے ان کی فلم جڑواں 2 ہو یا پھر آکتوبر، لوگ ورون کا نام سن کر تھیٹر آتے ہیں اور اس طرح فلم کی کمائی اچھی ہوتی ہے، یہ اس ہی بات کی مثال ہے کہ آپ پیسے کماتے ہیں تاکہ مزید پیسے بنائے جاسکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: فلموں کی کمائی کو ہی سب کچھ سمجھنے پر تپسی پنو نالاں

ورون دھون، اکشے کمار اور امیتابھ بچن کی مثال دیتے ہوئے تپسی پنو نے کہا کہ ’میں اپنے نام سے شائقین کو سینما تک نہیں لا سکتی، اس لیے میں ابھی ان کے برابر کی تنخواہ کا مطالبہ نہیں کرتی‘۔

تاہم اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جس دن انہیں ایسا محسوس ہوگا کہ شائقین ان کے نام سے سینما گھروں تک آرہے ہیں، تو وہ ضرور برابر کے معاوضے کا مطالبہ کریں گی۔

تپسی پنو اس وقت فلم ’بدلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024