• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تین روزہ بین الاقوامی فیض فیسٹول کا آغاز

شائع November 16, 2018
—فوٹو: بشکریہ فیس بک
—فوٹو: بشکریہ فیس بک

لاہور: الحمرہ آرٹ سینٹر دی مال میں تین روزہ فیض انٹرنیشنل فیسٹول کا آغاز آج (جمعہ) سے ہوگا۔

فیسٹول کا انعقاد فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ (ایف ایف ٹی) کی جانب سے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس میں ایک چھت کے نیچے موسیقی، رقص، وژول آرٹس نمائش، پینل بات چیت اور دیگر پروگرامات ہوں گے۔

تین روزہ فیسٹول کے افتتاحی روز ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اسی روز وژول آرٹس نمائش کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جاگو ہوا سویرا: پاکستانی آرٹ سنیما کی ایک شاہکار فلم

اس کے علاوہ اجوکا میں مشہور ڈرامے ’کالا مینڈا بھیس‘ پرمارم کیا جائے گا اور ’کافی اور فیض‘ کے عنوان سے شبانہ اعظمی ، سلیمہ ہاشمی، عدیل ہاشمی اور میرا ہاشمی پینل بات چیت کا حصہ بنیں گے۔

فیسٹول میں ’یاد کی راہ گزر‘ کے عنوان سے موسیقی کا پروگرام بھی ہوگا، جس میں طاہرہ سید گلوکاری کا مظاہرہ کریں گی۔

تین روزہ فیسٹول کے دوسرے روز لاہور گرامر اسکول کی جانب سے رقص پرفارمنس دی جائے گی جبکہ ’میری طرف کی کہانی‘ کے عنوان سے پینل بات چیت بھی ہوگی، جس میں سمینہ پیر زادہ، سانیہ سعید، سامیہ ممتاز، صبا قمر، عمران عباس اور سیمیر راہیل شرکت کریں گی۔

اسی طرح ایک معروف فنکار سہیل احمد اور واسے چوہدری ’ماضی سے بے حال تک‘ کے عنوان سے دلچسپ پروگرام پیش کریں گے جبکہ شام میں ’ضیا معین الدین کے ساتھ ایک شام، مشتاق احمد یوسفی کے نام‘ سے پروگرام فیسٹول میں چار چاند لگانے کا باعث بنے گا۔

فیسٹول میں ’انکل سیگم سے ملیے، فاروق قیصر کے ساتھ گفتگو‘ بھی توجہ کا مرکز بنے گی جبکہ اسکرین رائٹنگ کے لیے مشہور جاوید اختر اور عدیل ہاشمی بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ ’صحافت میں سیاست‘ کے عنوان سے پینل گفتگو ہوگی، جس میں محمد ضیاالدین، ماروی سرمد، وسعت اللہ خان اور حامد میر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں غزل فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ

فیسٹول کے آخری روز اتوار کو مختلف نوعیت کی پینل گفتگو، ڈرامے، تھیٹر اور بھارتی صحافی کلدیپ نیر کی یاد میں بھی ایک سیشن منعقد کیا جائے گا۔

قبل ازیں فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں شرکت کے لیے بھارت کی مشہور شخصیات شبانہ اعظمی اور جاوید اختر گزشتہ روز واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان آئے تھے۔


یہ خبر 16 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024