• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دپیکا پڈوکون کی کروڑوں روپے کی منگنی کی انگوٹھی

شائع November 16, 2018
ان دونوں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوئی، جس کی تصاویر بھی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

شادی کی تصاویر میں یہ دونوں اداکار ایک ساتھ نہایت خوش اور خوبصورت نظر آئے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی کونکنی اور سندھی روایات کے تحت دو مرتبہ شادی ہوئی۔

مزید پڑھیں: رنویر اور دپیکا نے 24 گھنٹے بعد شادی کی تصاویر شیئر کردیں

اس دوران ان دونوں نے بھارت کے نامور ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑے زیب تن کیے جبکہ ساتھ ہی اس ہی ڈیزائنر کی بھاری اور مہنگا ترین زیور بھی پہنا۔

تاہم اس دوران سب کی توجہ اس تصویر پر سب سے زیادہ گئی، جس میں دپیکا پڈوکون کی انگلی میں ان کی منگنی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 11 نومبر سے اٹلی میں موجود ہیں، ان کی شادی کی تقریبات سے قبل اٹلی میں ان دونوں کی منگنی کی رسم بھی منعقد ہوئی تھی، اور ہر کوئی دپیکا پڈوکون کی منگنی کی انگوٹھی دیکھنے کا خواہشمند تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کونکنی کے بعد رنویر اور دپیکا کی سندھی روایات کے مطابق شادی

شادی کی تصویر میں دپیکا پڈوکون نے ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی ہے، جس کے سائز کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ انگوٹھی نہایت قیمتی بھی ہوگی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دپیکا کی یہ انگوٹھی صرف اتنی مہنگی ہے کہ آپ اس کی قیمت کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کو منگنی میں چند لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی جو تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ دونوں اداکار 17 نومبر کو بھارت واپس آئیں گے، جس کے بعد یہ بنگلور اور ممبئی میں اپنے خاندان اور دوستوں کے لیے شادی کے جشن کی تقریبات منعقد کریں گے۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے کیریئر میں ایک ساتھ تین فلموں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں کام کرچکے ہیں۔

فلم رام لیلا میں دپیکا نے لیلا کا کردار ادا کیا تھا، باجی راؤ مستانی میں وہ مستانی بنی تھیں جبکہ پدماوت میں ان کے کردار کا نام رانی پدماوتی تھا۔

دپیکا کے ان تینوں ہی کرداروں کو خوب پسند کیا گیا، جبکہ ان کے سسر اور رنویر سنگھ کے والد نے بھی انہیں مستانی کہہ کر بلادیا۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

رنویر سنگھ کی اسٹائلسٹ نتاشا گورو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے رنویر کے والد کے اس شادی پر خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رنویر سنگھ کے والد نے اس شادی کے موقع پر دپیکا کو کہا کہ ’یہ دیوانی تو بھونانی ہوگئی‘۔

یاد رہے کہ یہاں وہ دپیکا کے مقبول گانے ’یہ دیوانی تو مستانی ہوگئی‘ کا حوالہ دے رہے تھے۔

رنویر سنگھ کا پورا نام رنویر سنگھ بھونانی ہے، ان کے آباؤ اجداد تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مقیم تھے، تاہم پاکستان بننے کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہوگیا۔

جبکہ دپیکا پڈوکون کا تعلق ہند آریائی نسل سے ہے، جو کونکنی زبان بولتے ہیں، انہیں کونکنی قوم کے افراد بھی کہا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024