• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کاش ہمارے دور میں بھی ہماری ایسی مدد ہوتی، آصف زرداری

شائع November 15, 2018
سابق صدر آصف زرداری — فوٹو : ڈان نیوز
سابق صدر آصف زرداری — فوٹو : ڈان نیوز

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا یے کہ مجھے پتہ ہے کہ کون کہاں کہاں مدد کررہا ہے،کاش ہمارے دور میں بھی ہماری ایسی مدد ہوتی۔

بدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سب سے بہتر ہماری حکومت تھی، ہے اور آئندہ آئے گی تب بھی بہتر رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غریبوں کے کام کرے ہیں اور آج بھی کرنے ہیں۔

مزید پڑھیں : آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ شوق سے کھیل کر کرکٹر بن گیا لیکن پاکستان کا لیڈر بننا الگ بات ہے، چاہے آپ جتنی بھی مدد کرلیں۔

سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے خود کبھی کام نہیں کیا تو انہیں کیسے پتہ چلے گا کہ کام کیسے ہوتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ مجھے سب سمجھ آرہا ہے کہ کون کون کہاں کہاں کیسے کیسے مدد کررہا ہے اور کاش ہمارے دور میں بھی ہماری ایسی مدد ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آج کسی گاؤں کے بچے کو بولیں تو وہ بھی بتادے گا ہمارے دور میں کیا بچت تھی اب کتنی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آج میں اردو میں تقریر اس لیے کررہا ہوں کہ اسے اسلام آباد میں بھی سنا جائے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اسلام آباد کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ عوام ہی ملک کے اصل مالک ہیں، انہوں نے لڑ کر پاکستان بنایا، آپ نے لڑ کر نہیں بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بنا جب سندھ اور بنگال کی اسمبلیوں نے لاکھوں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آپ سندھ کے حق پر ڈاکے ڈالنا چھوڑ دیں، جو ہمارا حق ہے ہم اس سے زیادہ دیتے ہیں اور ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

آصف زرداری نے بدین کے مرزا کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدین کا آڈٹ ہوگا اور ذمہ داران کو حساب دینا پڑے گا، بدین کا کیس میں لڑتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسان اور زمیندار ناقص پالیسیوں اور پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بدین کا ہر مسئلہ مجھے معلوم ہے، پانی اور سمندر برد ہونے والی زمین کا بھی مجھے علم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024