• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

کونکنی کے بعد رنویر اور دپیکا کی سندھی روایات کے مطابق شادی

شائع November 15, 2018
پہلی شادی کونکنی اور دوسری سندھی روایات کے مطابق کی—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ/ فلم فیئر
پہلی شادی کونکنی اور دوسری سندھی روایات کے مطابق کی—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ/ فلم فیئر

بولی وڈ کے رومانٹک جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر کو اٹلی کے معروف سیاحتی مقام ’لیک کومو‘ کے پر تعیش ہوٹل میں جنوبی ہندوستانی کونکنی روایات کے مطابق شادی کی تھی۔

جوڑے نے کونکنی روایات کے مطابق اس لیے شادی کی، کیوں کہ دپیکا پڈوکون کا تعلق ہند آریائی نسل سے ہے، جو کونکنی زبان بولتے ہیں، انہیں کونکنی قوم کے افراد بھی کہا جاتا ہے۔

جہاں جوڑے کی پہلی شادی انتہائی رازاداری کے ساتھ محدود اور خاص مہمانوں کے سامنے ہوئی، وہیں دونوں نے 15 نومبر کو ایک بار پھر شادی کی۔

15 نومبر کو جوڑے نے سندھی روایات کے مطابق شادی کی، کیوں کہ رنویر سنگھ کا تعلق سندھی نسل سے ہے۔

رنویر سنگھ کے آباؤ اجداد تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مقیم تھے، تاہم پاکستان بننے کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہوگیا۔

رنویر سنگھ کے خاندان کے افراد اب بھی جہاں سندھی زبان بولتے ہیں، وہیں وہ اپنی روایات کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

یہ خبریں پہلی ہی تھیں کہ جوڑا سندھی روایات میں شادی کرے گا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 14 نومبر کو کونکنی اسٹائل کے بعد 15 نومبر کو جوڑا سندھی روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ جوڑے کی شادی کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں، تاہم تاحال ان کی شادی کی پہلی تصویر سامنے نہیں آئی۔

14 نومبر کو جوڑے کی ہونے والی شادی کا منظر—اسکرین شاٹ
14 نومبر کو جوڑے کی ہونے والی شادی کا منظر—اسکرین شاٹ

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصویر اس وجہ سے سامنے نہیں آئی، کیوں کہ تقریب میں شامل مہمانوں کو موبائل فونز لانے سے روک دیا گیا تھا، جب کہ کسی بھی میڈیا ٹیم کو شادی کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر دو شادیاں کریں گے

اگرچہ بھارتی میڈیا میں رنویر اور دپیکا کی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شائع ہوئی ہے، تاہم اس میں بھی دولہا اور دلہن کو ٹھیک طرح سے نہیں دیکھا جاسکتا، کیوں کہ ویڈیو کو دور سے بنایا گیا ہے۔

پہلی شادی میں دپیکا نے سفید رنگ کا لباس پہنا—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ
پہلی شادی میں دپیکا نے سفید رنگ کا لباس پہنا—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں رنویر سنگھ کے دولہا کے روپ کی ایک تصویر بھی شائع ہوئی ہے، تاہم اس تصویر کا بھی رزلٹ کوئی خاص نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی سندھی روایات کے مطابق ہوگی؟

بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے کونکنی اسٹائل میں ہونے والی شادی میں اپنے دولہے رنویر سنگھ کی طرح سفید لباس پہنا، کیوں کہ جنوبی بھارتی روایات کے مطابق دلہنیں سرخ نہیں بلکہ سفید عروسی جوڑا پہنتی ہیں۔

رنویر سنگھ کی شادی کے موقع پر لی گئی تصویر—فوٹو: فلم فیئر ٹوئٹر
رنویر سنگھ کی شادی کے موقع پر لی گئی تصویر—فوٹو: فلم فیئر ٹوئٹر

رپورٹس کے مطابق سندھی روایات میں ہونے والی شادی میں دپیکا پڈوکون سرخ عروسی لباس میں نظر آئیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی میں سندھی روایات میں نبھائی جانے والی رسم ‘سانتھ’ بھی ادا کی جائے گی، جس میں دولہے کے انتہائی قریبی دوست ان کے کپڑے پھاڑ دیتے ہیں اور بعد میں انہیں نئے کپڑے پہنا کر تیار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بتایا کہ رنویر سنگھ کی جانب سے اپنی شادی کی پہلی تصویر 15 نومبر کی شام تک شیئر کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری شادی میں دپیکا سرخ لباس پہنیں گی—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ / پدماوت
دوسری شادی میں دپیکا سرخ لباس پہنیں گی—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ / پدماوت

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024