• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ہاکی ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

شائع November 14, 2018 اپ ڈیٹ November 19, 2018
—بشکریہ ٹوئٹر
—بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

قومی ہاکی ٹیم کا اعلان نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دو روزہ ٹرائل کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ٹیم کی مشکل آسان، ورلڈ کپ سے قبل اسپانسر مل گیا

ہاکی کے عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے، جبکہ نائب کپتان کے فرائض عماد شکیل بٹ ادا کریں گے۔

18 رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ (گول کیپر)، مظہر عباس (گول کیپر)، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، توصیف ارشد، تصور عباس، راشد محمود بھٹی، اعجاز احمد، محمد عرفان جونیئر، علی شاہ، فیصل قادر، ابوبکر، عمر، ایم عتیق اسد اور محمد زبیر شامل ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

خیال رہے کہ ہاکی کا عالمی میلا 28 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہوگا اور گروپ 'ڈی' میں پاکستان، جرمنی، ملائیشیا اور ہالینڈ شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کیلئے فنڈز نہ ملے تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، شہباز

علاوہ ازیں اسکواڈ میں ٹیم مینجر حسن سردار، ہیڈ کوچ توقیر ڈار، کوچ ریحان بٹ اور دانش کلیم، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور فزیوتھراپسٹ وقاص محمود شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ 5 نومبر کو پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا تھا کہ اگر ہاکی ٹیم کے لیے 7 روز میں فنڈز نہیں ملے تو قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے قومی کھیل کو ترقی دلانے کے لیے کرکٹ فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی میدان میں آئے اور ان کی کمپنی ہائیر پاکستان آئندہ 2 برس کے لیے قومی ٹیم کی اسپانسر بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدیداران اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے درمیان اہم ملاقات میں ٹائٹل اسپانسر شپ کا اہم معاملہ طے پایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024