• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع November 14, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بولی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انڈین میڈیا رپورٹس اور بولی وڈ پروڈیوسر، ڈائریکٹر کرن جوہر نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے دونوں اسٹارز کی شادی کی تصدیق کی جس کی تقریب شمالی اٹلی میں لیک کومو کے کنارے واقع ایک ولا میں ہوئی۔

یہ شادی دپیکا پڈوکون کی خواہش کے مطابق جنوبی بھارت کی روایات کے مطابق ہوئی جبکہ سکھوں کے انداز کی شادی کی تقریب جمعرات کو ہوگی۔

نوبیاہتا جوڑے کی پہلی تصویر — فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
نوبیاہتا جوڑے کی پہلی تصویر — فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

اٹلی میں ہونے والی تقریب میں جوڑے کے انتہائی قریبی دوستوں اور خاندان کے اراکین کو ہی مدعو کیا گیا۔

مہمان رنویر اور دپیکا کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ولا پہنچ رہے ہیں — اے پی فوٹو
مہمان رنویر اور دپیکا کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ولا پہنچ رہے ہیں — اے پی فوٹو

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے مہمانوں پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی عائد کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔

۔

تاہم تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے تصاویر کو لیک کرنا شروع کیا۔

مزید پڑھیں : دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل فونز لانا ممنوع

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے جبکہ فضا میں ڈرونز کو روکنے کے انتظامات بھی کیے گئے۔

ہندوستان ٹامز کے مطابق مہمانوں کو تقریب میں آنے کے لیے خصوصی رسٹ بینڈ پہننے پڑے اور ان کے فونز پر کیو آر کوڈز اسکین کرائے گئے۔

فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

رنویر اور دپیکا نے اس موقع پر مہمانوں کے لیے ولا کے 75 کمرے بک کرائے اور اس کا کرایہ ایک کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : میں نے اور دپیکا نے کئی بار شادی کی

یہ جوڑا اب 18 نومبر کو بھارت واپس آئے گا جہاں 21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی دعوت ہوگی جبکہ 28 نومبر کو ممبئی میں بولی وڈ اداکاروں کے لیے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

THEY ARE OFFICIALLY MARRIED !!!! 😭💍💔#deepveerkishadi

A post shared by Ladkiwale 👰🏻 (@deepika.padukone.fanpage) on

رنویر اور دپیکا نے 21 اکتوبر کو شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا تاہم یہ دونوں 6 برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

دونوں 10 نومبر کو شادی کے لیے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024