• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسٹیٹ بینک کی عوام کو فون کالز پر نجی معلومات نہ دینے کی ہدایت

شائع November 14, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے ملک میں بینکوں کے صارفین کو موصول ہونے والی جعلی فون کالز کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی کالز پر کوئی معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’ایس بی پی عوام کو ہدایت کرتا ہے کہ اگر کوئی فرد انہیں بینک کا نمائندہ بن کر کال کرے تو وہ اسے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر یا پاسورڈ وغیرہ جیسی کوئی معلومات نہیں دیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’بارہا دیکھا گیا ہے کہ دھوکے باز لوگ عوام کو اسٹیٹ بینک یا کسی اور ادارے کا نمائندہ بن کر کال کرتے ہیں اور ان سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور نجی معلومات مانگتے ہیں جبکہ نہ بتانے کی صورت میں ڈراتے ہیں کہ اگر تفصیلات نہیں دیں یا معلومات کی تصدیق نہیں کی تو ان کا بینک اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن بینکنگ فراڈ: 2 شہری لاکھوں روپے سے محروم

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ’ایسی صورتحال میں عوام فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں اس کے ساتھ اگر کسی قسم کی معلومات دے دیں ہیں تو کسی نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے بینک سے رابطہ کریں‘۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں عوام کو واضح طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ ’کوئی بھی کمرشل یا مائیکرو فنانس بینک کبھی بھی صارفین سے فون پر اے ٹی ایم پن، قومی شناختی کارڈ نمبر، ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی)، اکاؤنٹ نمبر وغیرہ کی تفصیلات نہیں مانگتا‘۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی کہ اس طرح کی کوئی بھی کال موصول ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن 273-727-111-021 پر رابطہ کریں یا پھر [email protected] پر ای میل کریں۔


یہ خبر 14 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024