• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب: ماں اور کم عمر بیٹی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

شائع November 14, 2018

پنجاب میں خواتین پر تشدد اور ان کے قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ سامنے آیا ہے اور ایسے ہی ایک واقعے میں خانیوال کے علاقے میں قتل کی جانے والی ماں اور ان کی کم عمر بیٹی کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق حویلی کورنگا میں 30 سالہ ماں آمنہ بی بی اور 4 سالہ بیٹی منزہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قتل کے واقعے کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کے لیے دونوں کو درخت سے لٹکایا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ماں اور 2 بیٹیوں کا قتل

پولیس کے مطابق مقتولہ کا اپنے خاوند اور میکے والوں سے تنازع چل رہا تھا۔

پولیس تھانہ حویلی کورنگا نے دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا بھیج دیا ہے۔

اس سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ماں اور 2 بیٹوں کو قتل کیا گیا جبکہ ایک زخمی بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

اس واقعے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان ماں بیٹیوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش سے قبل اس حوالے سے کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024