• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سیکیورٹی خدشات، باجوڑ پریس کلب غیرمعینہ مدت کیلئے بند

شائع November 14, 2018

خار: قبائلی علاقے باجوڑ کے پریس کلب کو دہشت گردی کے مبینہ حملوں کی دھمکیوں کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔

پریس کلب کے صدر حسبنا اللہ خان نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دھمکیوں کے بارے میں علم نہیں البتہ مقامی انتظامیہ اور سینئر حکام کی ہدایت پر پریس کلب کو بند کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکام کے مطابق انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ نامعلوم شرپسند پریس کلب پر دہشت گردی کے حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کلب کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پریس کلب: سادہ لباس مسلح اہلکاروں کی صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش

بعدازاں صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صدر پریس کلب نے ہنگامی طور پر سینئر صحافیوں کا اجلاس طلب کیا جس میں متفقہ طور پر کلب کو بند کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

پریس کلب کو بند کرنے سے قبل لیویز اہلکاروں کی نفری وہاں پہنچ گئی اور متعدد مقامات پر پوزیشن سنبھال لیں۔

سیکیورٹی خدشات کی بنا پر لیویز اہلکاروں نے قریبی بس اڈے پر کھڑی گاڑیاں بھی خالی کروالی تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پریس کلب میں سادہ لباس اہلکار غلط فہمی پر داخل ہوئے، مشیروزیراعلیٰ

بس اڈے پر موجود افراد نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درجنوں اہلکار اچانک آئے اور فوری طور پر گاڑیاں خالی کرنے کے احکامات دیے۔

عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر ٹرانسپورٹرز اور لیویز اہلکاروں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔


یہ خبر 14 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024