• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مضر صحت کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت، فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل

شائع November 13, 2018

مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں ڈاکٹر سہراب خان سرکی، سنجے پاروانی اور گنہور خان اسران کو شامل کیا گیا ہے، یہ کمیٹی فوڈ اتھارٹی کو فعال بنانے کے لیے کام کرے گی۔

یہ کمیٹی فوڈ اتھارٹی کے حکام کی کارکردگی سے متعلق سوالات اور بہتری کے لیے مشورے دے سکتی ہے۔

رکن کمیٹی ایم پی اے سنجے پاروانی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی سندھ فوڈ اتھارٹی کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

11 نومبر 2018 کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ متاثرہ خاندان کے 2 بچے ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد جاں بحق ہوئے تھے اور بچوں کی والدہ اور بہن کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق دونوں ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھرانے نے دو روز قبل رات زمزمہ پر واقع ریسٹورنٹ ایری زونا گرل سے کھانا اور چنکی منکی سے سوئٹس کھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

واقعہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام پر زور دیا تھا کہ وہ ’ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sharminda Nov 13, 2018 05:24pm
Committee number 1239624967

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024