• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاپتہ ہونے والے شوہر کو ڈھونڈتی بیوی کی جنگ کی کہانی ’درج‘

شائع November 13, 2018 اپ ڈیٹ May 15, 2019
فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا—اسکرین شاٹ

گزشتہ چند سال سے جہاں پاکستانی فلم انڈسٹری میں جذبہ حب الوطنی اور خالصتا اچھی تفریحی فلمیں سامنے آئیں۔

وہیں سماجی اور سیاسی موضوعات پر بنائی گئی فلمیں بھی سامنے آئیں۔

تاہم جلد ہی ایک ایسی فلم ریلیز ہونے والی ہے، جو ایک منفرد مسئلے اور کہانی پر بنائی گئی ہے۔

اداکار شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ دراصل لاپتہ ہونے والے افراد کے معاملے پر بنائی گئی فلم ہے، جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر اگرچہ کہانی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، تاہم ٹریلر دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ نہ صرف فلم کی کہانی اچھی ہوگی، بلکہ اس میں اداکاروں کو بھی شاندار اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔

فلم کی کہانی لاپتا شوہر کو ڈھونڈنے والی بیوی کے گرد گھومتی ہے—پرومو فوٹو
فلم کی کہانی لاپتا شوہر کو ڈھونڈنے والی بیوی کے گرد گھومتی ہے—پرومو فوٹو

ٹریلر کے آغاز میں فلم کی مرکزی اداکارہ کو دکھایا گیا ہے، جو اپنے لاپتا شوہر کو تلاش کرنے سے متعلق اپنی جدوجہد کا بتاتی نظر آتی ہیں۔

مختصر ٹریلر میں جہاں لاپتا ہونے والے شوہر کی ڈھونڈتی بیوی کی جنگ اور جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، وہیں ٹریلر میں تشدد اور سسپینس کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جس سے پوری کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم کی عکس بندی بھی پاکستان کے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں کی گئی ہے۔

فلم کی ہدایات شمعون عباسی نے دی ہے—پرومو فوٹو
فلم کی ہدایات شمعون عباسی نے دی ہے—پرومو فوٹو

’درج‘ کی ہدایات بھی شمعون عباسی نے دی ہے، جب کہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جہاں خود شمعون عباسی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے، وہیں ان کے ساتھ مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

’درج‘ کو شام فلم کے بینر تلے ریلیز کیے جائے گا، تاہم ٹریلر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024