• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ساڑھے 5 لاکھ روپے کا انوکھا شادی کارڈ

شائع November 13, 2018
ایشا امبانی کی شادی رواں سال 12 دسمبر کو ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ایشا امبانی کی شادی رواں سال 12 دسمبر کو ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہندوستان کے شعبہ توانائی سے وابستہ ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی رواں سال 12 دسمبر کو بھارتی شیر ادے پور میں منعقد ہوگی، جس میں شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجنا بھی شروع کردیے گئے ہیں۔

البتہ ایشا امبانی کی شادی سے زیادہ فی الحال ان کی شادی کے دعوت نامے لوگوں میں مقبول ہورہے ہیں۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ امبانی کی بیٹی کی شادی کے دعوت نامے کی ویڈیوز لوگوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایشا امبانی کی شادی کا دعوت نامہ کوئی عام دعوت نامہ نہیں کیوں کہ اسے ایک باکس کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔

باکس کے کھلتے ہی سب سے پہلے اس میں ایک ڈائری موجود ہے، جس کے ذریعے مہمانوں کو شادی کی تقریب میں آنے کی دعوت دی گئی۔

اس ڈائری مین ایک پیج پر ایشا امبانی اور ان کے ہونے والے شوہر آنند پیرامل نے مہمانوں کے لیے خط بھی تحریر کیا۔

ڈائری کے نیچے مہمانوں کے لیے ایک اور باکس رکھا گیا، جس کو کھولتے ہی چار چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے ہیں، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امبانی کی بیٹی کی شادی میں امریکی گلوکارہ کے نام 15 کروڑ

ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں۔

ان دعوت ناموں کی لاگت 3 لاکھ بھارتی روپے ہے، جو پاکستانی ساڑھے 5 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے اعلان کیا کہ ان کی اکلوتی بیٹی کی شادی رواں سال 12 دسمبر کو جےپور میں منعقد ہوگی۔

ایشا امبانی کی منگنی کی تقریب رواں سال اکتوبر میں اٹلی میں کومو نامی خوبصورت جھیل کے کنارے منعقد ہوئی، جبکہ اس ایونٹ کی سجاوٹ اب تک کی سب سے خوبصورت سجاوٹ مانی گئی۔

منگنی میں امریکی موسیقار جان لیجنڈ اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے پرفارم کیا تھا، جبکہ بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات نے اس منگنی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی میں امریکی گلوکارہ بیونسے بھی پرفارم کریں گے، جس کے لیے وہ پورے 15 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Aqsa Javaid Nov 13, 2018 02:19pm
Itni Fuzool Kharchi???
HonorBright Nov 14, 2018 06:14pm
@Aqsa Javaid itni fazool kharchi and of no use to us? very bad!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024