• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیف علی خان کی بیٹی رنبیر کپور کی دلہن بننے کی خواہاں

شائع November 12, 2018
شادی رنبیر کے ساتھ اور دوستی کارتک کے ساتھ کرنا چاہوں گی—فائل فوٹو: ہائی لائیٹ انڈیا/ بالی وڈ لائف
شادی رنبیر کے ساتھ اور دوستی کارتک کے ساتھ کرنا چاہوں گی—فائل فوٹو: ہائی لائیٹ انڈیا/ بالی وڈ لائف

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان کی یوں تو تاحال کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔

تاہم وہ اپنی کسی بھی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی میڈیا میں خبروں کی زینت ہوئی ہے۔

اگرچہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، تاہم ان کی اس فلم کے خلاف بھی ہندو انتہاپسندوں نے ’لو جہاد‘ کا الزام لگا کر اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم اپنی فلم کی ریلیز سے قبل ہی انہوں نے اپنی ایک منفرد خواہش کا اظہار کیا ہے، جس وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔

سارہ علی خان نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہرے تعلقات اور دوستی کسی اور اداکار کے ساتھ رکھنا چاہئیں گی۔

جی ہاں، سیف علی خان کی بیٹی نے اپنی سوتیلی والدہ یعنی کرینہ کپور کے کزن رنبیر کپور سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ اظہار اپنے والد کے سامنے کرن جوہر کے ساتھ کیا۔

دراصل سارہ علی خان آئندہ ہفتے یعنی 18 نومبر کو کرن جوہر کے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کی مہمان بنیں گی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کافی ود کرن اس سال اتنا خاص کیوں ہوگا؟

اگرچہ اس شو کے نشر ہونے میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے، تاہم اسٹار ورلڈ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اس پروگرام کی ویڈیو کلپس شیئر کی ہیں، جن میں سارہ علی خان کو اپنے والد کے سامنے بے باک انداز میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدر ناتھ آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدر ناتھ آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام

مختصر دورانیے کی 2 ویڈیوز میں کرن جوہر سیف علی خان اور ان کی بیٹی سے مختلف سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک ویڈیو میں کرن جوہر نے سیف علی خان سے سوال کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر میں کون سے تین خوبیاں دیکھیں گے یا ان سے کون سے تین سوالات کریں گے۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر سے سیاست، منشیات اور پیسوں سے متعلق پوچھیں گے اور یہی خوبیاں یا خامیاں ان میں دیکھیں گے۔

میزبان کرن جوہر کے سوال پر سارہ علی خان بتاتی ہیں کہ اگر انہیں موقع ملے اور ان سے اپنی مرضی پوچھی جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔

سارہ علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ بھی فلم سمبا میں نظر آئیں گی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
سارہ علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ بھی فلم سمبا میں نظر آئیں گی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ایک منفرد خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ رنبیر کی دلہن بننا پسند کریں گی، تاہم وہ گہری دوستی اور تعلقات نئے اداکار کارتک آریان سے استوار کریں گی۔

بیٹی کی عجب خواہش پر سیف علی خان نے تعجب کا اظہار کرنے کے بجائے مسکراتے ہوئے کہا کہ کیا کارتک آریان پیسے والے ہیں؟ سارہ علی خان اور سیف علی خان کا یہ شو آئندہ اتوار کو اسٹار ورلڈ پر نشر ہوگا۔

اس سے قبل کافی ود کرن کی 4 قسط نشر ہو چکی ہیں، 11 نومبر کو نشر ہونے والی قسط میں ورون دھون اور کترینہ کیف ایک ساتھ شریک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024