• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پی آئی اے کیلئے 17 ارب روپے سے زائد کے مالیاتی پیکیج کی منظوری

شائع November 12, 2018
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا — فوٹو : اے پی پی
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا — فوٹو : اے پی پی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 17 ارب 22 کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بریٹزم فیلڈ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی) کو10 ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ ( ایم ایم سی ایف ڈی ) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو ڈھوک حسین فیلڈز سے 12 ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ ( ایم ایم سی ایف ڈی ) فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی سے حکومتِ بلوچستان کے عدم تعاون کی شکایت

تاہم نئی حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے وعدے کے بعد موسم سرما میں دسمبر سے فروری کے دوران شہری صارفین کو گیس کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

قبل ازیں ، ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے پنجاب کے شہری علاقوں کو گیس کی 50 فیصد کمیِ اور خیبر پختونخوا میں کچھ حد تک گیس کی بندش کا تخمینہ لگایا تھا۔

واضح رہے کہ ان دونوں صوبوں کو گیس سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے فراہم کی جاتی ہے۔

پنجاب کے شہری علاقوں کو گیس بندش سے بچانے کے لیے تجویز دی گئی تھی حکومت کو سوئی ناردرن گیس کے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں ایک سو 50 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس یومیہ فراہم کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : ای سی سی کا پہلا اجلاس، بجلی کے نادہندگان کیلئے پری پیڈ میٹرز لگانے کی تجویز

خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں وزارت توانائی نے شکایت کی تھی کہ حکومتِ بلوچستان زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں میں دی جانے والی 86 ارب روپے کی رعایت کے معاملے کو حتمی شکل دینے میں تعاون نہیں کر رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024