• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میں بھی شادی کرنے جارہا ہوں، ورن دھون

شائع November 12, 2018
بولی وڈ اداکار نے پہلی مرتبہ کھل کر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکار نے پہلی مرتبہ کھل کر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

اگر ایسا کہا جائے کہ اس وقت بولی وڈ انڈسٹری میں شادیوں کا موسم ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا، کیوں کہ کئی نامور اداکار اپنے سنگل اسٹیٹس کو چھوڑتے ہوئے شادی کہ بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی، رواں سال اداکارہ سونم کپور نے بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کرلی۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جبکہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکارہ و اداکار نک جونس کے ساتھ رواں سال یکم دسمبر کو شادی کرنے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر اور دپیکا شادی کے لیے اٹلی روانہ

اس کے علاوہ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بھی جلد شادی متوقع ہے۔

اور اب اداکار ورن دھون نے بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

ورن دھون گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ کافی ود کرن شو میں جلوہ گر ہوئے۔

View this post on Instagram

🔥 @katrinakaif

A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on

اس موقع پر انہوں نے میزبان کرن جوہر کے ساتھ گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ اپنی رومانوی کہانی پر بات کی۔

ورن دھون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد نتاشا دلال سے شادی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ورن دھون اور نتاشا ایک دوسرے کو اسکول کے زمانے سے جانتے ہیں، ورن کی گرل فرینڈ پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہیں۔

مزید پڑھیں: ’اے بی سی ڈی 3‘ سلمان کا پتہ صاف اور کترینہ کیف پاکستانی ڈانسر

ورن نے اس شو پر یہ بھی قبول کیا کہ وہ نتاشا کے ساتھ بےحد خوش ہیں اور انہیں خاصہ پسند بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ دونوں کئی ایونٹس میں ایک ساتھ شرکت کرچکے ہیں۔

ان دونوں نے رواں سال اداکارہ سونم کپور کی شادی میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

جبکہ ورن دھون نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نتاشا کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

Happy diwali 👷‍♂️👩🏻‍⚕️

A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on

اس شو پر کرن جوہر نے کترینہ کیف سے ان کی شادی اور عالیہ بھٹ سے ان کی دوستی سے متعلق بھی سوالات کیے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے افیئر کی چرچا 2009 سے ہورہی ہے، اس دوران یہ دونوں اپنی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ پر کام کررہے تھے۔

تاہم 2016 میں ان کے بریک اپ نے مداحوں کو مایوس کردیا۔

بعدازاں رواں سال عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے افیئر کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگی، جنہیں بعدازاں دونوں اداکاروں نے قبول کرتے ہوئے اپنے رشتے کا انکشاف بھی کیا۔

جس کے بعد ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ کبھی بولی وڈ کی بہترین دوست سمجھی جانے والی کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے درمیان رنبیر کپور کی وجہ سے تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ کرن جوہر نے کترینہ کیف سے عالیہ بھٹ اور ان کی دوستی سے متعلق سوالات کیے۔

اس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ ’عالیہ اور میری روزانہ بات نہیں ہوتی، لیکن مجھے وہ پسند ہے، مجھے اس کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور میرا تعلق آج بھی عالیہ کے ساتھ اچھا ہے، صرف عالیہ کے ساتھ ہی نہیں میرا تعلق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی کافی مثبت ہے‘۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور ورن دھون بہت جلد فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024