• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسافر بچے کا دودھ ختم ہونے پر ایئرہوسٹس کی ممتا جاگ گئی

شائع November 10, 2018 اپ ڈیٹ November 11, 2018
واقعہ فلپائن ایئر لائنز کی پرواز کے دوران پیش آیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
واقعہ فلپائن ایئر لائنز کی پرواز کے دوران پیش آیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

فلپائن میں فضائی میزبان (ایئر ہوسٹس) نے ڈبے کا دودھ ختم ہونے پر مسافر کے بچے کو اپنا دودھ پلا کر ماں کی ممتا کی نئی مثال قائم کردی۔

فلپائن ایئرلائنز کے جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو فضائی میزبان پتریشہ اورگانو کو ایک بچے کے رونے کی آواز سنائی دی، جس پر انہوں نے بچے کی ماں کے پاس جا کر خیریت دریافت کی۔

فلپائن کی ایئرہوسٹس نے دوران پرواز ایک اجنبی عورت کے بچے کو اپنا دودھ پلایا— تصویر بشکریہ فیس بُک
فلپائن کی ایئرہوسٹس نے دوران پرواز ایک اجنبی عورت کے بچے کو اپنا دودھ پلایا— تصویر بشکریہ فیس بُک

پتریشہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ماں نے انہیں نم آنکھوں سے بتایا کہ بچے کا فارمولا ملک (ڈبے کا دودھ) ختم ہو گیا ہے۔

فلپائن کی فضائی میزبان کی اپنی بھی ایک چھوٹی بچی ہے اور انہوں نے کہا کہ جب ماں نے انہیں بچے کے رونے کی وجہ بتائی تو انہیں شدید افسوس ہوا۔

پتریشہ نے لکھا کہ 'میں نے سوچنے کے بعد بچے کو اپنا دودھ پلانے کا فیصلہ کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب میں نے بچے کو دودھ پلا دیا تو اس کی ماں کی آنکھ میں ایک سکون نظر آیا اور میں اس وقت تک اسے دودھ پلاتی رہی جب تک وہ سو نہ گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب میں نے سوتے ہوئے بچے کو ماں کے سپرد کیا تو انہوں نے تہہ دل سے میرا شکریہ ادا کیا۔'

ایئر ہوسٹس نے انکشاف کیا کہ مذکورہ پرواز سے قبل ہی ان کا پروموشن ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل تھی لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ یہ پرواز اتنی خاص ثابت ہو گی۔

فلپائن کی ایئر ہوسٹ پتریشہ اورگانو کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر— تصویر بشکریہ فیس بک
فلپائن کی ایئر ہوسٹ پتریشہ اورگانو کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر— تصویر بشکریہ فیس بک

عالمی سطح پر ہونے والی جدید تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے بچوں کے لیے ماں کا دودھ ہی سب سے موثر اور مفید ہے جو انہیں شوگر اور ایستھما سمیت متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

تاہم امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ یہ تجویز کرتی ہے کہ بچے کو ماں کی جگہ کسی اور عورت کا دودھ پلانے سے پہلے ڈاکٹر سے چیک اپ ضرور کرایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024