• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ٹھگس آف ہندوستان کے ٹھگوں کی کمائی کم ہونے لگی

شائع November 10, 2018
فلم کو بولی وڈ کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
فلم کو بولی وڈ کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان‘ نے یوں تو 8 نومبر کو ریلیز کے پہلے ہی دن منفی رویوز کے باوجود خوب کمائی کی تھی۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ جیسے ٹھگوں پر مبنی فلم میں جہاں فاطمہ ثناء شیخ تلوار بازی اور حسن سے دشمنوں کا صفایہ کرتی نظر آئیں۔

وہیں کترینہ کیف بھی اپنے رقص کی چالبازیوں سے مداحوں کو لوٹتی نظر آئیں۔

تاہم فلم کے دوسرے دن کی کمائی میں حیران کن کمی نے تجزیہ نگاروں سمیت باکس آفس پر نظر رکھنے والوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں، ٹھگس آف ہندوستان کے ٹھگوں کی چالاکیاں دوسرے دن ناکام دکھائی دیں اور فلم نے حیران کن طور پر پہلے دن کے مقابلے دوسرے دن 45 فیصد کم کمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: منفی ریویوز کے باوجود’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے سب سے بڑا ریکارڈ توڑدیا

فلم نے پہلے دن مجموعی طور پر 51 کروڑ روپے بٹورے تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ دوسرے روز بھی فلم اتنی ہی کمائی کرکے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے سمیت کئی نئے ریکارڈ بھی بنائے گی۔

تاہم ایسا نہیں ہوا اور فلم نے دوسرے دن اندازوں سے کہیں کم اور پہلے دن سے 45 فیصد کم کمائی کی۔

فلم نے دوسرے دن محض 28 کروڑ روپے بٹورے جو پہلے دن کی کمائی سے 23 کروڑ روپے کم ہیں۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ٹھگس آف ہندوستان دوسرے دن 28 کروڑ روپے ہی کما سکی۔

یوں فلم ابتدائی 2 دن میں محض 81 کروڑ روپے ہی کما سکی۔

باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹھگس آف ہندوستان نے دوسرے روز انتہائی کم کمائی کرکے سب کو حیران کردیا اور فلم کی دوسرے دن کی کمائی پہلے دن سے 45 فیصد کم رہی۔

ترن آدرش نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ٹھگس آف ہندوستان کی تیسرے دن کی کمائی دوسرے دن کی کمائی سے بہتر رہی، تاہم اسے شاندار نہیں کہا جاسکتا۔

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹھگس آف ہندوستان کی کمائی میں پانچویں دن کے بعد اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ 11 نومبر کو بھی ٹھگس آف ہندوستان 40 سے 50 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی اور ابتدائی ہفتے میں فلم کی کمائی 200 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024