• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیلیفورنیا میں خطرناک آگ سے فلم اسٹارز کے گھر بھی محفوظ نہ رہ سکے

شائع November 10, 2018
آگ پھیلنے کےبعد فلم اسٹارز نے گھروں کو خالی کردیا—فوٹو: انسٹاگرام
آگ پھیلنے کےبعد فلم اسٹارز نے گھروں کو خالی کردیا—فوٹو: انسٹاگرام

امریکا کی گنجان آبادی والی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خطرناک آگ سے جہاں عام افراد کے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں، وہیں اس آگ نے ہولی وڈ اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جنگلات میں لگی آگ سے جہاں اب تک انتظامیہ نے 9 افراد کے ہلاک ہونے اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے، وہیں انتظامیہ نے گھروں میں موجود افراد کو جلد سے جلد نقل مکانی کی بھی ہدایات کردی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے جہاں 10 ہزار سے زائد درخت جل کر خاکستر ہوگئے، وہیں اس آگ نے ہزاروں گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے نواحی علاقوں کا بھی رخ کرلیا، جس سے ہولی وڈ فلموں کے اسٹوڈیوز اور اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔

خطرناک آگ سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے—فوٹو: اے ایف پی
خطرناک آگ سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے—فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق جنگلات میں لگی آگ لاس اینجلس کے ساحلی شہر مالیبو تک جا پہنچی ہیں، جہاں متعدد معروف اداکاروں، فلم سازوں اور ٹی وی اسٹارز کے گھر موجود ہیں۔

خطرناک آگ کے مالیبو پہنچنے کے بعد معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین، پاپ اسٹار لیڈی گاگا، اداکار اسکاٹ بائیو، رین ولسن اور فلم ساز گلیرمو ڈیل ٹورو سمیت متعدد اسٹارز نے علاقے کو چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق خطرناک آگ سے ان اسٹارز کے بھی محفوظ نہیں رہے، جب کہ دیگر کئی اسٹارز کے گھروں تک آگ پہنچ گئی۔

ساحلی شہر تک آگ کے پھیلنے کے بعد ہولی وڈ اسٹارز نے جلدی میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث اپنے گھریلو گھوڑوں کے ذریعے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی۔

اے پی نے اپنی رپورٹ میں ٹی ایم زیڈ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق اولمپیئن اور ٹی وی اسٹار کیٹلن جینر کا گھر بھی آگ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔

تاہم کیٹلن جینر نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ وہ خود محفوظ ہیں۔

دوسری جانب متعدد شوبز شخصیات نے خطرناک آگ سے اپنے متاثرہ ہونے کی اطلاع دیے جانے سمیت اپنی باحفاظت نقل مکانی کی اطلاع بھی دی۔

اداکارہ الیسا میلانو نے ٹوئیٹ کی کہ خطرناک آگ سے بچنے کے لیے گھوڑے ہی واحد اور محفوظ راستہ بنے، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں سمیت محفوظ مقام کی جانب نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

گلوکارہ چیر نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ اپنے گھر سے متعلق پریشان ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کے چند دوستوں کے گھر جل چکے ہیں۔

فلم ساز اسکاٹ ڈیرکسن نے اپنی ٹوئیٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا گھر آگ کی نظر ہو چکا ہے، تاہم انہوں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کا خاندان محفوظ رہا۔

خطرناک آگ سے اب تک ہزاروں گھر متاثر ہوچکے—فوٹو: ٹوئٹر
خطرناک آگ سے اب تک ہزاروں گھر متاثر ہوچکے—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024