• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رنویر اور دپیکا شادی کے لیے اٹلی روانہ

شائع November 10, 2018
دونوں نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
دونوں نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی شادی میں محض 4 دن بچے ہیں اور دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں آخری مرحلے میں شامل ہو چکی ہیں۔

اگرچہ دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان گزشتہ ماہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا، تاہم انہوں نے شادی کی تقریبات کے لیے جگہ کا اعلان نہیں کیا تھا۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں کی شادی ممکنہ طور پر اٹلی میں ہوگی، ساتھ ہی یہ خبر بھی تھی کہ جوڑا شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی شادی کے لیے ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

دپیکا پڈوکون بہت خوش دکھائی دیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
دپیکا پڈوکون بہت خوش دکھائی دیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں 10 نومبر کی صبح ممبئی ایئرپورٹ سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے، اس دوران دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ پر دونوں کی ریکارڈ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی شادی کے لیے جلد بولی وڈ کی اہم شخصیات بھی اٹلی روانہ ہوں گی، تاہم تاحال کسی شخصیت کے اٹلی روانہ ہونے کی اطلاعات نہیں۔

رنویر سنگھ بھی خوش دکھائی دیے—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
رنویر سنگھ بھی خوش دکھائی دیے—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

دونوں نے اپنی شادی کے لیے متعدد ساتھی اداکاروں سمیت بھارت کی اہم کاروباری، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 14 نومبر کو ہوگا اور تقریبات 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔

View this post on Instagram

👍👍👍 #deepikapadukone

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024