• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسمارٹ فونز کی بیٹری جلد ختم ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

شائع November 9, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ اپنے اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہونے پر پریشان رہتے ہیں؟ تو اب گوگل نے اس کی پیچھے چھپی وجہ بتادی ہے۔

درحقیقت ڈارک موڈ بیٹری کی زندگی بچانے میں مدد دیتا ہے۔

جمعرات کو اینڈرائیڈ ڈیو کانفرنس کے دوران کمپنی نے تسلیم کیا کہ آپریٹنگ سسٹمز اور ایپس میں ڈارک موڈ کی موجودگی بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

مزید پڑھیں : ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے حوالے سے 10 عام غلط فہمیاں

ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کہ کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک سے بدل دیتا ہے۔

ایسا عرصے سے سوچا جارہا تھا کہ ڈارک موڈ ڈیوائسز خصوصاً موبائل فونز کی بیٹری لائف بہتر بناتا ہے اور اب گوگل نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری ایک تصویر میں بتایا گیا کہ ڈارک موڈ کا استعمال نارمل موڈ کے مقابلے میں یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنے پر 43 فیصد کم بیٹری پاور استعمال کرتا ہے، نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری جلد خرچ کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے کہ اس نے ایپ ڈویلپرز میں ایپس کے لیے سفید رنگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔

اب اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم (اینڈرائیڈ پائی) اور متعدد ایپس کو ڈارک موڈ پر استعمال کرسکتے ہیں مگر متعدد ایسی اپلیکشنز بھی ہیں جن میں یہ آپشن موجود نہیں اور وہ مین کلر تھیم کے طور پر سفید رنگ کو ہی استعمال کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ آج تک اسمارٹ فون بیٹری غلط چارج کرتے رہے ہیں؟

ڈارک موڈ سے او ایل ای ڈی ڈسپلے والے فونز میں بیٹری لائف میں اضافہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جو کہ آج کل بیشتر فونز میں استعمال ہورہا ہے۔

او ایل ای ڈی ڈسپلے اس وقت اپنے پکسلز جگمگاتے نہیں جب سیاہ رنگ ڈسپلے ہورہا ہو اور بیٹری بہت کم پاور استعمال کرتی ہے۔

ڈارک موڈ کا استعمال اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024