• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

مشعل اوباما کا بیٹیوں کو آئی وی ایف کے ذریعے جنم دینے کا اعتراف

شائع November 9, 2018
براک اوباما کی بڑی بیٹی کا نام مالیا اور چھوٹی کا ساشیا ہے—فائل فوٹو: ویوصوفیا
براک اوباما کی بڑی بیٹی کا نام مالیا اور چھوٹی کا ساشیا ہے—فائل فوٹو: ویوصوفیا

سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ اور امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام سابق خاتون اول 54 سالہ مشعل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو مصنوعی طبی طریقے سے جنم دیا۔

مشعل اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی سالوں کے بعد ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا تھا۔

سابق امریکی خاتون اول کے مطابق حمل ضائع ہونے کے بعد انہیں اپنے شوہر براک اوباما نے مشورہ دیا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش کے لیے ’ان وٹرو فرٹیلائیزیشن‘ (آئی وی ایف) کی تکنیک کا سہارا لینا چاہیے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مشعل اوباما نے اپنی آنے والی کتاب میں نہ صرف اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے اہم انکشافات کیے، بلکہ انہوں نے دیگر کئی معاملات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ جب وہ 33 یا 34 سال کی تھی تو ان کا حمل ضائع ہوا، جس کے بعد انہوں نے آئی وی ایف کی مدد سے بچیوں کو جنم دینے کا فیصلہ کیا۔

مشعل اوباما نے یہ اعتراف آنے والی کتاب میں کیا—فوٹو: اے بی ایس نیوز
مشعل اوباما نے یہ اعتراف آنے والی کتاب میں کیا—فوٹو: اے بی ایس نیوز

سابق خاتون اول نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے مشورے پر دونوں بیٹیوں کو آئی وی ایف کے ذریعے جنم دیا۔

خیال رہے کہ آئی وی ایف کے لیے بچوں کا تولیدی عمل مصنوعی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس کے لیے ماں کی بچہ دانی سے انڈے نکال کر لیبارٹری میں والد کے اسپرم سے ملائے جاتے ہیں۔

دونوں کو ملائے جانے کے محض ایک ہفتے کے اندر ہی حمل کی تولید ہو جاتی ہے، جس کے بعد اس حمل کو کسی اور خاتون کی بچہ دانی میں داخل کیا جاتا ہے۔

مشعل اوباما نے جن بیٹیوں کو آئی وی ایف کے تحت جنم دیا، اب ان کی عمریں 17 اور 20 سال ہیں۔

ان کی بڑی بیٹی مالیا کی عمر 20 جب کہ چھوٹی بیٹی ساشا کی عمر 17 سال ہے۔

مالیا اور ساشا پہلی سیاہ فام دختر اول بنی تھیں—فوٹو: فورچون میگزین
مالیا اور ساشا پہلی سیاہ فام دختر اول بنی تھیں—فوٹو: فورچون میگزین

مشعل اوباما نے سابق امریکی صدر براک اوباما سے 1992 میں شادی کی، تاہم ان کے تعلقات 1980 کے بعد ہی زمانہ طالب علمی میں استوار ہوئے تھے۔

مشعل اوباما امریکا کی 44 ویں خاتون اول جب کہ پہلی سیاہ فام خاتون اول تھیں۔

ان کے شوہر 59 سالہ براک اوباما امریکا کے پہلے سیاہ فام اور 44 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

براک اوباما پہلی بار 20 جنوری 2009 اور دوسری بار 2013 میں امریکی صدر منتخب ہوئے، وہ 20 جنوری 2017 تک ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد سابق امریکی صدر نے اوباما فاؤنڈیشن نامی سماجی تنظیم قائم کی، جس کے تحت دنیا بھر میں صحت، تعلیم، خواتین کی خودمختاری اور غربت کے خاتمے کے لیے منصوبے جاری ہیں۔

وائیٹ ہاؤس میں رہائش کے دوران سابق صدر کی بیٹیاں میڈیا کی توجہ کا مرکز تھیں—فائل فوٹو: ہیلو میگزین
وائیٹ ہاؤس میں رہائش کے دوران سابق صدر کی بیٹیاں میڈیا کی توجہ کا مرکز تھیں—فائل فوٹو: ہیلو میگزین

مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب جلد ہی شائع ہونے والی ہے، جس میں انہوں نے اپنے بچپن، شادی اور بطور امریکی خاتون اول کے واقعات بھی لکھے ہیں۔

مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم پر بھی تنقید کی ہے۔

مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 2017 کے امریکی انتخابات کی خاتون امیدوار ہلیری کلنٹن پر تنقید کرنے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مشعل اوباما نے کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی جانب سے خواتین کے لیے کہے جانے والے نازیبا بیانات اور براک اوباما کے اصل امریکی باشندے نہ ہونے سے متعلق بیانات پر بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

براک اوباما 2 مدتوں تک صدر رہے—فائل فوٹو: ڈیسٹنی مین
براک اوباما 2 مدتوں تک صدر رہے—فائل فوٹو: ڈیسٹنی مین

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024