• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سشمیتا سین خود سے 15 سال کم عمر شخص سے شادی کرنے کو تیار

شائع November 9, 2018
دونوں کے درمیان 2 ماہ قبل تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: مڈ ڈے
دونوں کے درمیان 2 ماہ قبل تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: مڈ ڈے

گزشتہ ماہ اکتوبر سے بھارتی میڈیا میں سابق مس انڈیا اور مس یونیورس 42 سالہ سشمیتا سین کے 10 ویں عشق کے چرچے تھے۔

رپورٹس تھیں کہ 42 سالہ اداکارہ کے خود سے 15 برس کم عمر 27 سالہ ماڈل روہمن شال سے تعلقات ہیں، جن کے ساتھ انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

رپورٹس تھیں کہ اداکارہ اور نوجوان ماڈل کے درمیان حال ہی میں تعلقات استوار ہوئے، ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں جلد ہی اپنے تعلقات کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

اگرچہ تاحال دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم سشمیتا سین اپنے انسٹاگرام پر روہمن شال کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ 42 سالہ اداکارہ خود سے 15 برس کم عمر ماڈل سے شادی کرنے کو بھی تیار ہے۔

روہمن شال نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش بھی کردی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
روہمن شال نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش بھی کردی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں سشمیتا سین کے ایک قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روہمن شال نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے خود سے کم عمر ماڈل کی شادی کی پیش کش کو قبول بھی کرلیا اور دونوں نے آئندہ برس تک شادی کرنے کا پروگرام بھی بنالیا۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات؟

اگرچہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں آئندہ برس کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم امکان ہے کہ آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

View this post on Instagram

#duggadugga ❤️

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47) on

دوسری جانب سشمیتا سین نے 2 دن قبل دیوالی کے موقع پر بھی ماڈل روہمن شال کے ساتھ کھچوائی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں نہ صرف سشمیتا سین اور روہمن شال موجود ہیں، بلکہ اس میں اداکارہ کی گود لی گئی دونوں بیٹیاں بھی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین نے 1994 میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد وہ اسی برس مس یونیورس بھی منتخب ہوئی تھیں۔

روہمن شال اداکارہ سے 15 سال کم عمر ہیں—فوٹو: مڈ ڈے
روہمن شال اداکارہ سے 15 سال کم عمر ہیں—فوٹو: مڈ ڈے

سشمیتا سین نے 1996 میں فلم ’دستک’ سے کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ 40 کے قریب فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی اداکاری کی بناء پر فلم فیئر، آئیفا، اسٹار اسکرین اور زی سائنے سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

سشمیتا سین نے اگرچہ شادی نہیں کی، تاہم انہوں نے 2 بچوں کو گود لے رکھا ہے، انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔

ماضی میں سشمیتا سین کی محبتوں کے چرچے ہوتے رہے ہیں، ان کا نام پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم سمیت فلم ڈائریکٹر وکرم بھٹ اوراداکار رندیپ ہودا سمیت متعدد کاروباری شخصیات کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

ماضی میں سشمیتا سین کے متعدد افراد کے ساتھ تعلقات رہے—فوٹو: انسٹاگرام
ماضی میں سشمیتا سین کے متعدد افراد کے ساتھ تعلقات رہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024