• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دبئی پولیس اب 'اُڑ' کر مجرمان کا پیچھا کرے گی

شائع November 8, 2018 اپ ڈیٹ November 9, 2018
فوٹو: خلیج ٹائمز
فوٹو: خلیج ٹائمز

دبئی پولیس نے جرائم کی روک تھام اور ٹریفک جام سے بچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فلائنگ موٹر سائیکل کا سہارا لینے کا فیصلہ کرلیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کے افسران کو فلائنگ موٹر سائیکل کی تربیت دی جاری ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دبئی پولیس کا تربیتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 2020 میں باقاعدہ ’فیلڈ سروس‘ شروع ہوجائے گی۔

مذکورہ فلائنگ موٹرسائیکل کو 'ہوورسرف اسکورپین تھری' کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل میڈیا آفس نے ٹوئٹ کیا تھا کہ دبئی پولیس کو اگلے برس تک نئی سواری ملے جائے گی۔

پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افسران کو فلائنگ موٹرسائیکل کا کنٹرول سنبھالنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس دبئی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد الرزواقی نے کہا کہ ہوورسرف اسکورپین تھری کے استعمال سے بروقت کارروائی کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ کیلی فورنیا کمپنی کی تیار کردہ ہوورسرف اسکورپین تھری کا بیرونی ڈھانچہ کسی ڈرون کی مانند ہے جس میں 4 طاقتور موٹریں نصب ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ فلائنگ موٹرسائیکل کا کُل وزن 114 کلو گرام ہے اور اپنے کم وزن کی وجہ سے کسی بھی غیر ہموار جگہ پر با آسانی لینڈ کر سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس میں نصب بڑی بیٹری کی مدد سے طویل دورانیے تک فضائی نگرانی کی جا سکتی ہے تاہم فلائنگ موٹرسائیکل کی رفتار 96 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دبئی پولیس 2020 میں اپنے اہلکاروں کو باقاعدہ فلائنگ موٹرسائیکل فراہم کر دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024