• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا

شائع November 8, 2018
محمد حفیظ پشاور زلمی کی جرسی پہنے ہوئے پریکٹس کیلئے آ رہے ہیں — تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد حفیظ پشاور زلمی کی جرسی پہنے ہوئے پریکٹس کیلئے آ رہے ہیں — تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کو چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں دستیاب ہوں گے اور ایونٹ میں شرکت کرنے کے خواہش مند ہیں۔

محمد حفیظ نے پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی اور ٹیم انتظامیہ کا اپنے بہترین وقت کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: روس ٹیلر کی محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر شکایت، سرفراز احمد کیوی کھلاڑی پر برس پڑے

محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے گزشتہ 3 سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی اور اس دوران پیش آنے والے اپنے خوشگوار لمحات کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی کے مداحوں کی جانب سے جو پیار ملا میں اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں اب تک 33 میچز میں 22.36 کی اوسط سے 671 رنز بنا چکے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی کے باعث محمد حفیظ باؤلنگ کے شعبے میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے اور انہوں نے صرف 6 میچز میں ہی باؤلنگ کی جن میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024