• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان مسلسل 11 شکستوں کا جمود توڑنے کے لیے تیار

شائع November 7, 2018
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد (دائیں) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن (بائیں) ون ڈے سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد (دائیں) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن (بائیں) ون ڈے سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کیوی ٹیم کے خلاف 50 اوور کے فارمیٹ میں مسلسل 4 سیریز اور 11 میچز ہار چکی ہے، تاہم کپتان سرفراز احمد نے اس مرتبہ جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2019 سے قبل پاکستانی ٹیم کے 18 میچز باقی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ انجری مسائل کا شکار، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

خیال رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد کینگروز کو اور پھر کیویز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

ایک روزہ کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان کی حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی، جہاں وہ فائنل تک رسائی بھی حاصل نہیں کر پائی تھی اور بنگلہ دیش سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مسلسل 11 شکستوں کے باوجود پاکستان کو نیوزی لینڈ پر ایک روزہ کرکٹ میں برتری حاصل ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 103 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں 53 پاکستان کے نام رہے جبکہ 47 میں کیوی ٹیم نے کامیابی سمیٹی، ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ 2 بے نتیجہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ بھی پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دونوں ٹیمیں 18 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں پاکستان نے 13 میں کامیابی حاصل کی اور 5 نیوزی لینڈ کے نام رہے۔

پاکستان کی جانب سے 45 میچ کھیل کر نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ایک ہزار 2 سو 83 رنز بنا چکے ہیں جبکہ کیوی ٹیم کی جانب سے 35 میچوں میں ایک ہزار 90 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

باؤلنگ کے شعبے کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں میں وقار یونس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں جنہوں نے محض 37 میچوں میں 79 کیویز کا شکار کیا جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم 38 میچوں میں 64 وکٹیں حاصل کیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینی موریسن بہترین باؤلر ہیں جو 24 میچوں میں 39 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024