• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

جی میل کے اس خفیہ فیچر کے بارے میں جانتے ہیں؟

شائع November 6, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کا ای میل ایڈریس [email protected] ہو اور آپ [email protected] کو ای میل کریں تو آپ کا میسج باﺅنس ہوکر واپس آجائے گا کیونکہ اس نام کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں۔

تاہم اگر آپ گوگل کی میل سروس جی میل استعمال کرتے ہیں تو یہ ڈاٹ اس میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔

جی ہاں گوگل نے جی میل کو دیگر ای میل سروسز سے مختلف رکھنے کے لیے یا نمایاں کرنے کے لیے اس کے آغاز سے ہی کچھ الگ کام کیا تھا۔

مزید پڑھیں : جی میل کانفیڈنشنل موڈ کو موبائل فون پر کیسے استعمال کریں؟

اس کے لیے جی میل میں صارفین کے ای میل ایڈریسز میں موجود ڈاٹس کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گوگل کے ہیلپ فورم میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا ای میل ایڈریس [email protected] تو ضروری نہیں کہ دوست یا واقف کار اس میں موجود تمام ڈاٹس ڈالیں بلکہ [email protected] ڈال کر بھی ای میل کی جاسکتی ہے۔

درحقیقت آپ کا ایڈریس [email protected] ہو تو [email protected] اور [email protected] بھی آپ کا ہی ایڈریس ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر جی میل میں نیا نہیں بلکہ برسوں سے موجود ہے مگر لاتعداد افراد کو اس کا علم ہی نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جی میل استعمال کرنے والے افراد اپنے دوستوں یا دیگر افراد کو جی میل ایڈریس بتاتے ہوئے اس میں ڈاٹ کا ذکر لازمی طور پر کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ایسا نہ کرنے پر ای میل کہیں اور نہ پہنچ جائے۔

اس طرح کی سہولت فیس بک میں ہی موجود ہے اور یہ سروس میں ڈاٹ کی پروا بھی نہیں کرتی تاہم دیگر کمپنیوں کی سروسز جیسے مائیکروسافٹ، یاہو میل، ایپل آئی کلاﺅڈ میں یہ ڈاٹ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹرنیٹ کے بغیر مفت جی میل چلانا ممکن

یعنی ان سروسز میں اگر آپ نے ای میل ایڈریس میں ڈاٹ نہ ڈالا تو ای میل جا نہیں سکے گی تاہم جی میل میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

اسپام میلز پر قابو پانے میں بھی مددگار

اگرچہ ڈاٹ یا اس کے بغیر یوزرنیم کا استعمال کافی دلچسپ ہوتا ہے مگر یہ ان باکس کو فلٹر کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

کیونکہ یہ ڈاٹس صارف کو الٹرنیٹ ای میل ایڈریسز کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں یعنی بغیر ڈاٹ اور ڈاٹ والے ایڈریس کو صارفین اسپام فولڈر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر کسی کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے تو یہ اس کا مین ای میل ایڈریس کے طور پر کام کرسکتا ہے تاہم کسی اجنبی کو وہ صارف [email protected] دے سکتے ہیں۔

پھر اپنے جی میل اکاؤنٹ میں [email protected] کے لیے ایک فولڈر بنا کر اس کی تمام میلز اس میں بھیج سکتے ہیں جبکہ اپنے ڈاٹ یا بغیر ڈاٹ والے ایڈریس کو کسی ویب سائٹ پر سیکنڈ اکاؤنٹ کے طور پر استعمال کرکے سائن اپ ہوسکتے ہیں، یعنی کسی نئے ای میل ایڈریس کو بنانے یا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اور ہاں جی میل میں آپ اگر اپنے ای میل ایڈریس میں + کا اضافہ کرلیں جیسے [email protected] تو آپ اسے غیرضروری ای میلز کو فلٹر کرنے کے لیے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اس کے لیے آپ کسی مارکیٹنگ ویب سائٹ پر اپنا ای میل ایڈریس دیتے ہوئے یہ تبدیلی کریںتو یہ متبادل ای میل ایڈریس کا کام کرے گا اور ہاں اس کی ای میلز آپ کے اکاﺅنٹ پر ہی موصول ہوگی اور آپ کو اندازہ ہوگا کہ کمپنیاں کس طرح آپ کے ای میل اکاﺅنٹ کا ڈیٹا آگے بھیجتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025