• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کیا انگلیاں چٹخانا جوڑوں کے درد کا باعث بننے والی عادت ہے؟

شائع November 6, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انگلیوں کے جوڑ چٹخانا اکثر افراد کی عادت ہوتی ہے مگر ایسا کرنے سے کیا جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے؟

دہائیوں سے کہا جارہا ہے کہ انگلیاں چٹخانے کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض، ورم یا انجری کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ عادت کسی قسم کے مرض کا باعث نہیں بنتی بلکہ ہارورڈ کے طبی جریدے میں شائع ایک تحقیق کے مطابق چٹخانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آواز درحقیقت سینوویال فلوئیڈ (رطوبت زلالی) میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ابھرتی ہے۔

مزید پڑھیں : ہاتھ میں چھپا ہے کئی امراض کا علاج

سینوویال فلوئیڈ ایسی پتلی رطوبت ہوتی ہے جو انسانی جسم کے بیشتر جوڑوں کے درمیان موجود خلا کو بھرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق جب انگلیوں کو چٹخایا جاتا ہے تو یہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے خلا پیدا کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے جوڑ کی سطح اچانک الگ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں آواز پیدا ہوتی ہے۔

مگر ایسا بھی نہیں کہ اس عادت سے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے خصوصاً اگر اکثر ایسا کرتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : انگلیاں ہر وقت ٹھنڈی کیوں رہتی ہیں؟

ایک تحقیق کے مطابق انگلیاں چٹخانے کو عادت بنالینے سے ہاتھوں کی گرفت کمزور جبکہ ہاتھوں کی سوجن کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اسی طرح انگلیوں کی ہڈیوں کی شکل میں تبدیلی کا امکان بھی ہوتا ہے جو کہ طویل المعیاد بنیادوں پر انجری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024