• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موسمیاتی تبدیلیاں انسانیت کے لیے کیسے خطرہ ثابت ہوں گی؟

شائع November 5, 2018
— فوٹو بشکریہ ایس او سی فلمز
— فوٹو بشکریہ ایس او سی فلمز

پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے گزشتہ ماہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے اینیمیٹڈ فلموں کی سیریز پر کام شروع کیا تھا۔

اور اب اس سیریز کی دوسری فلم کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس سیریز کی پہلی مختصر اینیمیٹڈ فلم 'سیف دی فشرمین۔ اے فوکس آن رائزنگ سی لیولز' کو 24 اکتوبر کو منائے جانے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ ایس او سی فلمز
فوٹو بشکریہ ایس او سی فلمز

اس نئی فلم میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے، سمندروں کی سطح بڑھنے اور انسانوں کے زیراستعمال مصنوعات سے ہونے والی آلودگی کی سائنس کی وضاحت کی گئی ہے۔

ایس او سی فلمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سیریز عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں ریلیز کی جانے والی اردو زبان میں ہوں گی تاکہ عام لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے حوالے سے جاننے میں مدد ملے۔

فوٹو بشکریہ ایس او سی فلمز
فوٹو بشکریہ ایس او سی فلمز

خیال رہے کہ حالیہ سائنسی رپورٹس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 3 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیاں سمیت درجہ حرارت میں اضافہ بہت جلد اتنا ہوسکتا ہے کہ اس کو ریورس کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس سیریز میں مجموعی طور پر 5 فلمیں ریلیز کی جائیں گی جن میں کراچی میں ماحولیاتی تبدیلیوں، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی سائنس اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے لوگ کیا کرسکتے ہیں، جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

اس نئی فلم کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024