• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کوہلی رول ماڈل ہیں، ان کی پیروی کرنا چاہتا ہوں، بابر

شائع November 5, 2018 اپ ڈیٹ November 9, 2018
بابر اعظم نے 26اننگز میں ایک ہزار ٹی20 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم نے 26اننگز میں ایک ہزار ٹی20 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کی پیروی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے مایہ ناز بھارتی بلے باز کا اعتماد، بیلنس اور باؤلر کو پڑھ کر اس کے خلاف شاٹ کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے خصوصاً وہ جس اعتماد کے ساتھ کریز پر آتے ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ بھی پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں بابر اعظم نے کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 27اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ بابر نے 26ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

24سالہ بلے باز نے میچ میں 58گیندوں پر 79رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کیا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کوہلی میں رنز کی بھوک ہے اور اگر وہ ایک میچ میں سنچری اسکور کرتے ہیں تو اگلے میچ میں ایسے میدان میں اترتے ہیں جیسے انہوں نے گزشتہ اننگز میں کچھ کیا ہی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بابرنے تسلیم کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میں میدان میں اترنے سے قبل ان کے ذہن میں کوہلی کا ریکارڈ تھا لیکن اس کے باوجود وہ یہ سوچ کر میدان میں اترے تھے کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلیں گے۔

ٹی20 کے عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں بھی مستقل عمدہ کھیل پیش کر رہے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اب تک کارکردگی واجبی رہی ہے جہاں 15میچوں میں وہ 29.28 کی اوسط سے 1571رنز ہی بنا سکے ہیں۔

تاہم نوجوان کرکٹر نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

ضرور پڑھیں: ’مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں‘

ٹی20 کی طرح ون ڈے میں بھی بحیثیت اوپنر کھیلنے کے حوالے سے سوال پر بابر نے کہا کہ یہ کپتان اور کوچ پر منحصر ہے کہ وہ انہیں کیا کردار سونپتے ہیں اور انہیں کس نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اس قومی ٹیم کے موجودہ اوپنرز اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں لیکن اگر ان سے ون ڈے میں بھی اوپننگ کا کہا گیا تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Nov 05, 2018 10:04pm
yeh ganga ultiee kab sey behna shuru ho gayee hai......

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024