• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

شائع November 5, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر حراست اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سےملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات ملاقات اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر ہاوس کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب) نے سب جیل قرار دے رکھا ہے، دورانِ گفتگو نواز شریف نے شہباز شریف سے خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی اہلخانہ سے سب جیل میں ملاقات

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پارٹی امور پر مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نیب کیسز کے بارے میں آئندہ کی حکمت عملی اور قومی اسمبلی اجلاس کے بارے میں بھی گفتگو کی اس کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب کی حراست میں قید اپوزیشن رہنما شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 6 نومبر تک راہداری ریمانڈ پر ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ رات میاں شہباز شریف سے ان کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی تھی اور رات کا کھانا ساتھ کھایا تھا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

اس حوالے سے پارٹی کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حمزہ شہباز، ان کی اہلیہ اور والدہ نصرت شہباز نے اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ فیملی سے ملاقات میں نیب کسیز سے متعلق بات چیت ہوئی تھی اور سلمان شہباز کے بیٹے کی ولادت سے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

خیال رہے کہ میاں شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کے باعث آجکل پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں مقیم ہیں اور آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے ریمانڈ میں توسیع پر نواز شریف کی قانونی ٹیم سے مشاورت

نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے شہبازشریف 3 روز راہداری ریمانڈ پر ہیں، تاہم اسمبلی کا سیشن 9 نومبر تک چلنا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 7 نومبر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شہباز شریف کو لاہور کی عدالت میں پیش کرنا ہے، لہٰذا ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کی جائے۔

اس دوران شہباز شریف نے عدالت سے کہا تھا کہ کمر میں درد کی وجہ سے سفر کرنا مشکل ہے، اس لیے ان کے راہداری ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کی جائے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

تاہم اس پر عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ابھی 6 نومبر تک راہداری ریمانڈ دے رہے ہیں، مزید توسیع کے لیے دوبارہ پیش کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 نومبر تک کی توسیع کی تھی جبکہ ان کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024